تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اور حکم مانا) اور فرماتے ہیں کہ اے میرے فرشتو! بتاؤ اس مزدور کی کیا جزا ہے جس نے عمل پورا کردیا ہو، وہ عرض کرتے ہیں کہ اے ہمارے رب اس کی جزا یہ ہے کہ اس کا بدلہ پورا دے دیا جائے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اے میرے فرشتو! میرے بندوں اور بندیوں نے میرا فریضہ پور اکردیا جو ان پر لازم تھا اور اب دعا میں گڑگڑانے کے لیے نکلے ہیں، قسم ہے میری عزت و جلال کی اور کرم کی اور میرے علوو ارتفاع کی، میں ضرور ان کی دعا قبول کروں گا۔ (پھر بندوں)کو ارشاد باری تعالیٰ ہوتا ہے کہ میں نے تم کو بخش دیا اور تمہاری برائیوں کو نیکیوں میں بدل دیا، لہٰذا اس کے بعد (عیدگاہ سے) بخشے بخشائے واپس ہوتے ہیں۔ (بیہقی فی الشعب) mعید کے دن روزہ رکھنا حرام ہے، آج کے دن روزہ نہ رکھنا عبادت ہے۔صدقۂ فطر : عید کے دن صدقہ فطر بھی ادا کریں، جو صاحب نصاب پر واجب ہے، حدیث شریف میں ہے کہ صدقہ فطر روزوں کو لغو اور گندی باتوں سے پاک کرنے کے لیے اور مسکینوں کی روزی کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ (ابوداؤد) صدقتہ الفطر کے مسائل زکوٰۃ کے بیان میں گزر چکے ہیں۔کن لوگوں کو روزۂ رمضان چھوڑ کر بعد میں رکھنے کی اجازت ہے : ۶۳۔ وَعَنْ اَنَسٍ بْنِ مَالِکٍ الْکَعْبِیْ ؓ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہُ ﷺ اِنَّ اللّٰہَ وَضَعَ عَنِ الْمُسَافِرِ بِشَطْرَ الصَّلٰوۃِ وَالصَّوْمَ عَنِ الْمُسَافِرِ وَعَنِ الْمُرْضِعِ وَالْحُبْلٰی۔ (رواہ ابوداؤد، ترمذی، والنسائی و ابن ماجہ) حضرت انس کعبی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مسافر کے لیے نماز کا ایک حصہ معاف فرمادیا ہے اور رمضان کے روزے نہ رکھنے کی بھی مسافر کو اجازت دے دی اور اسی طرح دودھ پلانے والی عورت اور حمل والی عورت کو اجازت ہے روزہ نہ رکھے(اور بعد میں قضا کرلے)۔ (مشکوٰۃ شریف ص ۱۷۸ ج ۱ باب صوم المسافر) تشریح: رمضان کا ایک روزہ چھوڑ دینا بھی بہت بڑا گناہ ہے اور جو فرض روزہ چھوڑنے کا مرتکب ہو وہ فاسق ہے۔مریض : البتہ جو شخص ایسا مریض ہو کہ روزہ رکھنے سے اس کی جان پر بن آنے کا قوی امکان ہو یا جو سخت مرض میں مبتلا ہو اور روزے کی وجہ سے مرض کے طول پکڑ جانے کا غالب گمان ہو اس کے لیے جائز ہے کہ رمضان شریف کے روزے رمضان میں نہ رکھے اور اس کے بعد جب اچھا ہوجائے قضا رکھ لے، یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں جسے عام طور سے لوگ نہ جانتے ہوں، لیکن اس میں بہت سی غلطیاں ہوتی ہیں، اول یہ کہ معمولی معمولی مرض میں روزہ چھوڑ دیتے ہیں گو اس