تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جب سفر کا ارادہ کرے تو یہ پڑھے : اَللّٰھُمَّ بِکَ اَصُوْلُ وَبِکَ اَحُوْلُ وَبِکَ اَسِیْرُ۔ (حصن) اے اللہ میں تیری ہی مدد سے (دشمنوں پر) حملہ کرتا ہوں اور تیری ہی مدد سے ان کے دفع کرنے کی تدبیر کرتا ہوں، اور تیری ہی مدد سے چلتا ہوں۔ جب سوار ہونے لگے اور رکاب یا پائیدان پر قدم رکھے تو بسم اللّٰہ کہے، اور جب جانور کی پشت یا سیٹ پر بیٹھ جائے تو الحمد للّٰہ کہے، پھر یہ آیت پڑھے: {سُبْحٰنَ الَّذِیْ سَخَّرَ لَنَا ہٰذَا وَمَا کُنَّا لَہٗ مُقْرِنِیْنَo وَاِنَّآ اِلٰی رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَo}1 (1 الزخرف: ۱۳، ۱۴) اللہ پاک ہے، جس نے اس کو ہمارے قبضہ میں دے دیا اور اس کی قدرت کے بغیر ہم اسے قبضہ میں کرنے والے نہ تھے اور بلاشبہ ہم کو اپنے رب کی طرف جانا ہے۔ اس کے بعد تین مرتبہ الحمد للّٰہ، تین بار اللّٰہ اکبر کہے، پھر یہ دعا پڑھے: سُبْحَانَکَ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ فَاغْفِرْلِیْ فَاِنَّہٗ لَایَغْفِر ُالذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ۔ (من المشکوٰۃ) اے اللہ تو پاک ہے، بے شک میں نے اپنے نفس پر ظلم کیا تو مجھے بخش دے، کیوں کہ گناہوں کو صرف تو ہی بخش سکتا ہے۔جب سفر کو روانہ ہونے لگے تو یہ پڑھے : اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَسْئَلُکَ فِیْ سَفَرِنَا ھٰذَا الْبَرِّ وَالتَّقْوٰی وَمِنَ الْعَمَلِ مَاتَرْضٰی، اَللّٰھُمَّ ھَوِّنْ عَلَیْنَا سَفَرَنَا ھٰذَا وَاِطْوَلَنَا بُعْدَہٗ اَللّٰھُمَّ اَنْتَ الصَّاحِبُ فِی السَّفَرِ وَالْخَلِیْفَۃُ فِی الْاَھْلِ اللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ وَّعَثَائِ السَّفَرِ وَکَابَۃِ الْمَنْظَرِ وَسُوْئِ الْمُنْقَلَبِ فِی الْمَالِ وَالْاَھْلِ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْحَوْرِ بَعْدَ الْکَوْرِ وَدَعْوَۃِ الْمَظْلُوْمِ۔ (مشکوۃ از مسلم) اے اللہ ہم تجھ سے اس سفر میں نیکی اور پرہیز گاری کا سوال کرتے ہیں اور ان اعمال کا سوال کرتے ہیں جن سے آپ راضی ہیں، اے اللہ ہمارے اس سفر کو ہم پر آسان فرمادے، اور اس کا راستہ جلدی طے کرادے، اے اللہ، تو سفر میں ہمارا ساتھی ہے، اور ہمارے پیچھے گھر بار کا کارساز ہے، اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں سفر کی مشقت اور گھر بار میں بری واپسی سے اور بری حالت کے دیکھنے سے اور بننے کے بعد بگڑنے سے اور مظلوم کی بددعا سے۔ فائدہ: سفر کو روانہ ہونے سے قبل اپنے گھر میں دو رکعت نماز نفل پڑھنا بھی مستحب ہے۔ (کتاب الاذکار للنووی) فائدہ: جب بلندی پر چڑھے تو اللہ اکبر پڑھے اور جب بلندی سے نیچے اترے تو سبحان اللہ کہے اور جب کسی پانی بہنے کے نشیب میں گزرے تو لاالہ الا اللہ واللہ اکبر پڑھے، اگر سواری کا پیر پھسل جائے (یا ایکسیڈنٹ ہوجائے تو) بسم اللہ کہے۔ (حصن)بحری جہاز یا کشتی میں سوار ہو تو یہ پڑھے : بِسْمِ اللّٰہَ مَجْرٖیھَا وَمُرْسٰیھَا اِنَّ رَبِّیْ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ وَمَا قَدَرُوْا اللّٰہَ حَقَّ قَدْرِہٖ وَالْاَرْضُ جَمِیْعًا