تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
(1 اے اللہ میںتجھ سے مغفرت کا سوال کرتا ہو) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَذْھَبَ عَنِّی الْاَذٰی وَعَافَانِیْ۔ (مشکوٰۃ) سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، جس نے مجھ سے ایذا دینے والی چیز دور کی اور مجھے چین دیا۔جب وضو کرنا شروع کرے تو پہلے : بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ1 کہے ۔ (1 حدیث شریف میں وضو کے شروع میں اللہ کا نام لینا آیا ہے۔ اس کے الفاظ نہیں آئے۔ بعض بزرگوں نے فرمایا ہے کہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لے۔)وضو کے درمیان یہ دعا پڑھے : اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنْبِیْ وَوَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ وَبَارِکْ لِیْ فِیْ رِزْقِیْ۔ (حصن عن النسائی) اے اللہ میرے گناہ بخش دے اور میرے قبر کے گھر کو وسیع فرما اور میرے رزق میں برکت دے۔جب وضو کرچکے : جب وضو کرچکے تو آسمان کی طرف منہ کرکے یہ دعا پڑھے: اَشْھَدُ اَنْ لَآ اِلَہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدً عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ تنہا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ اس کو وضو کے بعد پڑھنے سے، پڑھنے والے کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔ جس دروازے سے چاہے داخل ہو۔ (مشکوٰۃ) بعض روایات میں اس کو وضو کے بعد تین بار پڑھنا آیا ہے۔ (حصن حصین) پھر یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتَطَھِّرِیْنَ۔ اے اللہ مجھے بہت توبہ کرنے والوں میں اور بہت پاک رہنے والوں میں شامل فرما۔ (حصن) اور یہ دعا بھی پڑھے: سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ اَشْھَدُ اَنْ لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ۔ (حصن عن المستدرک) اے اللہ تو پاک ہے اور میں تیری تعریف بیان کرتا ہوں، میں گواہی دیتا ہوں کہ صرف تو ہی معبود ہے اور میں تجھ سے مغفرت چاہتا ہوں اور تیرے سامنے توبہ کرتا ہوں۔جب مسجد میں داخل ہو تو یہ دعا پڑھے : اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ۔ (مشکوٰۃ) اے اللہ میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔