تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
حضور اکرم ﷺ کا جواب : حضور سرور عالم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ میرے رب نے مجھ پر یہ بات پیش کی کہ (اگر تم چاہو تو) مکہ کے سنگریزوں کو تمہارے لیے سونا بنادوں۔ میں نے عرض کیا کہ اے میرے پروردگار(میں) نہیں (چاہتا) لیکن (میں تو یہ چاہتا ہوں) کہ ایک روز پیٹ بھر کر کھالوں اور دوسرے روز بھوکا رہوں۔ سو جب بھوکا رہوں تو تیری طرف عاجزی کروں اور تیری یاد میں لگوں اور جب پیٹ بھرلوں تو تیری حمد کروں اور تیرا شکر کروں۔ (احمد وترمذی)کروٹ میں قبول : حضرت رسول مقبول ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے کہ جو شخص پاک ہونے کی صورت میں (یعنی باوضو) اپنے بستر پر پہنچا اور نیند آنے تک اللہ کو یاد کرتا رہے تو رات کو جس وقت بھی کروٹ بدلتے ہوئے اللہ سے کسی دنیا اور آخرت کی بھلائی کا سوال کرے گا توخداوند تعالیٰ اس کو ضرور دے گا۔ (مشکوٰۃ عن اذکار النووی)شیطان کی ناکامی : حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ رسول خدا ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے کہ جب انسان اپنے گھر میں داخل ہو اور داخل ہوتے وقت اور کھانا کھاتے وقت اللہ کو یاد کرلے تو شیطان (اپنے ساتھیوں) سے کہتا ہے (چلو) یہاں نہ رات کو ٹھہر سکتے ہیں اور نہ کھاسکتے ہیں اور جب (انسان) اپنے گھر میں داخل ہو او داخل ہوتے وقت اللہ کو یاد نہ کرے تو شیطان (اپنے ساتھیوں سے) کہتا ہے کہ تم (یہاں رات) کو ٹھہرنے میں کامیاب ہوگئے اور جب کھاتے وقت اللہ کو یاد نہ کیا تو شیطان اپنے ساتھیوں سے کہتا ہے کہ تم یہاں رات کو ٹھہرنے اور کھانا کھانے میں کامیاب ہوگئے۔ (مسلم)نماز عصر اور فجر کے بعد ذکر کا ثواب : حضرت انسؓ کا بیان ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص صبح کی نماز باجماعت پڑھے، پھر سورج نکلنے تک بیٹھا ہوا اللہ کو یاد کرتا رہے پھر دو رکعتیں پڑھ لے تو اس کو پورے ایک حج اور ایک عمرے کا ثواب ملے گا۔ (ترمذی) رسول خدا ﷺ نماز فجر کے بعد سورج نکلنے تک چار زانوں (پالتی مار کر) بیٹھے رہتے تھے اور آپ نے نماز فجر اور نماز عصر کے بعد یاد خدا میں مشغول ہونے کی ترغیب دی ہے اور اس بارے میں بہت سی فضیلتوں سے باخبر کیا ہے۔ چناں چہ ایک حدیث میں ہے کہ آپ نے فرمایا ہے کہ مجھے اسماعیل ؑ کی اولاد