تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
فرمایا گیا ہے۔ یہ حوریں بھی مومنین کی بیویاں بنیں گی۔ حور جمع ہے حوراء کی جس کے معنی سفید رنگ والی عورت اور عِیْنَ جمع ہے عِیْنَائُ کی جس کے معنی ہیں بڑی آنکھ والی عورت۔ یہ حوریں حسن و جمال میں بہت زیادہ بڑھ چڑھ کر ہوں گی۔ مگر دنیا والی جو عورتیں جنت میں داخل ہوں گی وہ ان سے زیادہ حسین و جمیل ہوں گی، عورتیں اور جنتی عورتیں مردوں کو ملیں گی۔ جنتی مرد بھی بہت زیادہ حسین و جمیل ہوں گے۔ آپس میں ان مردوں اور ان دونوں قسم کی بیویوں کے درمیان بے انتہاء محبت ہوگی۔ کسی کے دل پر کسی کی طرف سے ذرا سا بھی میل نہ آئے گا۔ یہ جنتی حوریں منتظر ہیں کہ اپنے پیارے شوہروں میں ملیں جو ان کے لیے مقرر ہیں، لیکن جب تک یہ شوہر دنیا میں ہیں اس وقت تک ان سے ملاقات نہیں ہوسکتی، مرنے کے بعد قبر کی زندگی گزار کر جب میدان حشر سے گزر کر جنت میں جائیں گے تویہ حوریں انھیں مل جائیں گی، ان حوروں کو اپنے شوہروں سے اب بھی ایسا تعلق ہے کہ دنیا والی بیوی جب جنتی مرد کو ستاتی ہے تو جنت میں ملنے والی حوریں کہتی ہیں کہ اسے نہ ستا یہ تیرے پاس چند دن ہے، عنقریب تجھے چھوڑ کر ہمارے پاس آجائے گا، اس کی قدر ہم کریں گے۔ ہمارے ساتھ ہمیشہ رہنے والے شوہر کو تکلیف نہ دے، حوروں کی اس بات کی آواز دنیا کی عورتوں کے کانوں میں تو نہیں آتی مگر خداوند قدوس کے سچے نبی ﷺ نے ان کی یہ بات امت کی عورتوں تک پہنچادی ہے، جو لوگ نیک عمل کرتے ہیں، حرام مال اور حرام کام سے بچتے ہیں، روزہ نماز کے پابند ہوتے ہیں ایسے لوگوں کی بیویاں زیادہ ستاتی ہیں، ان کی ایذا رسانی سے متاثر ہوکر جنتی حوریں ان کو بددعا دیتی ہیں کہ تمہارا برا ہو اس چند روزہ دنیاوی مسافر کو نہ ستاؤ تم سے جدا ہوکر ہمارے پاس آنے والا ہے عورتوں پر لازم ہے کہ حورعین کی بددعا سے بچیں۔جس عورت سے اس کا شوہر راضی ہو وہ جنتی ہے : ۱۴۳۔ وَعَنْ اُمِّ سَلَمَۃَ ؓ قَالَتْ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ﷺ اَیـُّمَا امْرَأَۃِ مَاتَتْ وَزَوْجُھَا عَنْھَا رَاضٍ دَخَلَتِ الْجَنَّۃَ۔ (رواہ الترمذی) حضرت ام سلمہؓ سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو عورت اس حال میں وفات پاگئی کہ اس کا شوہر اس سے راضی تھا تو وہ جنت میں داخل ہوگی۔ (مشکوٰۃبحوالہ ترمذی: ص ۲۸۱)شوہر کا کتنا بڑا حق ہے : ۱۴۴۔ وَعَنْ اَبِیْ ھُرِیْرَۃَ ؓ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ﷺ لَوْ کُنْتُ امُرُا اَحَدًا اَنْ یَّسْجُدَ لِاَحَدٍ لَا مَرْتُ الْمَرْاَۃَ اَنْ تَسْجُدَ لِزَوْجِھَا۔ (رواہ الترمذی) حضرت ابوہریرہؓ روایت فرماتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اگر میں (اللہ