تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
3 حلال جانور۔۔۔۔۔ کو شریعت کے مطابق ذبح کرنے کے بعد جب اس کا خون نکل کر بہہ جاتا ہے تو بوٹیوں پر جو تھوڑا بہت خون لگا رہ جاتا ہے وہ پاک ہے۔ 4 نجاست غلیظہ میں سے اگر پتلی اور بہنے والی چیز کپڑے یا بدن میں لگ جائے تو اگر پھیلاؤ میں روپیہ کے برابر ہے یا اس سے کم ہو تو معاف ہے۔ یعنی اس کو دھوئے بغیر نماز پڑھ لے، تو نماز ہوجائے گی، لیکن نہ دھونا اس طرح نماز پڑھتے رہنا مکروہ ہے، اور اگر روپیہ سے زیادہ ہو تو وہ معاف نہیں ہے اس کے بغیر دھوئے نماز نہ ہوگی، اور اگر نجاست غلیظہ میں سے گاڑھی چیز لگ جائے جیسے پاخانہ اور مرغی وغیرہ کی بیٹ تو اگر وزن میں ساڑھے چار ماشہ یا اس سے کم ہو تو بے دھوئے نماز درست ہے اور اگر اس سے زیادہ لگ جائے تو بے دھوئے نماز درست نہیں ہے۔ 5 اگر نجاست خفیفہ کپڑے یا بدن میں لگ جائے تو جس حصہ میں لگی ہے اگر اس کے چوتھائی سے کم ہو تو بغیر دھوئے نماز ہوجائے گی اور اگر پورا چوتھائی یا اس سے زیادہ بھر گیا ہو تو معاف نہیں ہے، اگر آستین میں لگی ہے تو آستین کی چوتھائی سے کم ہو، اگر کلی میں لگی ہے تو اس کی چوتھائی سے کم ہو تب نماز درست ہے۔ اگر چوتھائی یا اس سے زائد میں لگی ہوگی تو نماز نہ ہوگی۔ اسی طرح اگر نجاست خفیفہ ہاتھ میں لگی ہو تو اگر چوتھائی ہاتھ سے کم میں لگی ہے تو معاف ہے یعنی اس کو دھوئے بغیر نماز ہوجائے گی، اسی طرح اگر ٹانگ میں لگ جائے تو اگر چوتھائی سے کم میں لگی ہو تو اس کے دھوئے بغیر نماز ہوجائے گی۔ 6 کپڑے میں اگر نجس تیل لگ گیا، جو ہتھیلی کے گہراؤ سے کم ہے تو اس کو دھوئے بغیر نماز ہوجائے گی، لیکن اگر ایک دو دن میں پھیل کر زیادہ ہوجائے تو اب اس کے دھوئے بغیر نماز نہ ہوگی۔جھوٹے کا بیان : ہر آدمی کا جھوٹا پاک ہے چاہے مرد ہو چاہے عورت، چاہے مسلمان ہو چاہے کافر ہو، چاہے حیض و نفاس والی عورت ہو چاہے وہ مرد و عورت ہو جس پر غسل فرض ہے، اسی طرح ان سب کا پسینہ بھی پاک ہے، ہاں اگر منہ میں کوئی ظاہری نجاست مثلاً خون، شراب، قے لگی ہو تو جب تک یہ چیزیں کلی کرکے پاک کرنے یا لعاب سے صاف کرنے سے ختم نہ ہوجائیں اس وقت تک منہ پاک نہ ہوگا، اور منہ پاک ہونے سے پہلے جھوٹا بھی پاک نہ ہوگا۔ 1 کتا، سور، شیر، بھیڑیا، بندر، گیدڑ اور جتنے حیوان چیر پھاڑ کر کھانے والے ہیں ان سب کا جھوٹا ناپاک ہے۔ 2 بلی اور چوہے کا جھوٹا پاک تو ہے لیکن مکروہ ہے، ہاں اگر بلی نے چوہاکھایا اورفوراً آکر برتن میں منہ ڈال دیا تو ناپاک ہوجائے گا اور اگر تھوری دیر ٹھہر کر زبان سے منہ چاٹ کر برتن میں منہ ڈالا تو ناپاک نہیں ہوگا، بلکہ مکروہ ہی رہے گا۔ بلی کے جھوٹے پانی سے وضو کرنا درست ہے، لیکن اگر اس کے علاوہ دوسرا پانی