تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کوئی رشتہ ناطہ نہ ہوگا اور)جو مختلف قبیلوں اور مختلف شہروں کے ہوں گے (اور اس کے باوجود) اللہ کے لیے آپس میں محبت کرتے تھے (اور) اللہ کی یاد کے لیے جمع ہوا کرتے تھے۔ (ترغیب)خیرالدنیا والاخرۃ : رحمت کائنات حضرت رسول کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ چار چیزیں جس کو دی گئیں اس کو دنیا اور آخرت کی بھلائی دے دی گئی۔ وہ چار چیزیں یہ ہیں: ۱۔ شکر گزار دل۔ ۲۔ خدا کا ذکر کرنے والی زبان۔ ۳۔ بلا پر صبر کرنے والا بدن۔ ۴۔ اور اپنے نفس اور اس کے مال کی حفاظت کرنے والی بیوی۔ (ترغیب)صرف ایک چیز : حضرت عبد اللہ بن بسرؓ کا بیان ہے کہ ایک شخص نے رسول خدا ﷺ سے عرض کیا کہ یارسول اللہ ﷺ، اسلام کی چیزیں تو بہت ہیں (جن کی ذمہ داری بھی) مجھ پر (بہت ہے) اور سب کی ادائیگی بھی نہیں ہوتی) لہٰذا مجھ کو آپ ایک ہی چیز بتادیجیے جس میں لگا رہوں۔ آپ نے فرمایا، تیری زبان ہمیشہ یاد خدا میں تر رہے۔ (مشکوٰۃ)جہاد سے افضل : حضرت سرور عالم ﷺ سے کسی نے سوال کیا کہ قیامت کے روز خدا کے نزدیک کون شخص سب سے افضل اور سب سے بلند درجے والاہوگا؟ آپ نے فرمایا کہ اللہ کو کثرت سے یاد کرنے والے مرد اور اللہ کو کثرت سے یاد کرنے والی عورتیں (اس پر) ایک صحابیؓ نے عرض کیا کہ کیا ذکر کرنے والے اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والے سے بھی افضل اور ارفع ہیں؟ آپ نے فرمایا کہ اگر (جہاد کرنے والا) اپنی تلوار سے کافروں اور مشرکوں کو اس قدر مارے کہ تلوار ٹوٹ جائے اور (وہ شخص یا تلوار) خون میں رنگ جائے تب بھی اللہ کا ذکر کرنے والا ہی افضل رہے گا۔ (مشکوٰۃ شریف) حضرت ابودرداءؓ کا بیان ہے کہ رسول خدا ﷺ نے (صحابہؓ کو خطاب کرکے) فرمایا کہ کیا تم کو تمہارا وہ عمل نہ بتادوں جو تمہارے مالک (خداوندعالم) کے نزدیک تمام اعمال سے بہتر اور پاکیزہ ہے اور جو تمہارے درجات کو سب اعمال سے زیادہ بلند کرنے والا ہے اور تمہارے لیے سونا چاندی خرچ کرنے سے بہتر ہے اور جو اس سے (بھی) بہتر ہے کہ تم دشمن سے بھٹر جاؤ اور اس کی گردنیں اڑاؤاور تمہاری گردنیں اڑائیں؟ صحابہؓ نے جواب میں عرض کیا کہ جی ارشاد