تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بارے میں میری سفارش قبول فرمالیجیے اور قرآن مجید عرض کرے گا کہ میں نے اسے رات کو سونے نہیں دیا۔ لہٰذا اس کے بارے میں میری سفارش قبول فرمایئے۔ چناں چہ دونوں کی سفارش قبول کرلی جائے گی۔ ہر سال رمضان المبارک میں حضرت جبرئیل ؑ حضور اقدسﷺ سے قرآن مجید کادور کیا کرتے تھے، آپ جبرئیل ؑ کو سناتے اور وہ افضل الانبیاءﷺ کو سناتے تھے، جس سال آپ کی وفات ہوئی دوبار دور کیا اور اس سے پہلے ایک باردور کیا کرتے تھے۔ (بخاری) اس سے معلوم ہوا کہ رمضان المبارک میں حفاظ کرام کا ایک دوسرے کو سنانے کا جو مروج طریقہ ہے یہ مسنون ہے۔ رمضان میں ہمت کرکے حفظ و ناظرہ خوب قرآن کی تلاوت کریں، دس پانچ تو ختم کر ہی لیں۔رمضان میں صیام اور قیام : ۵۷۔ وَعَنْ اَبِیْ ھُرِیْرَۃَ ؓ قَالَ قَالَ رَسُوْلَ اللّٰہُ ﷺمَنْ صِیَامَ رَمَضَانَ اِیْمَانًا وَّاحْتِسَابًا غُفِرَلَہٗ مَا تَقَدَّمِ مِنْ ذَنْبِہٖ وَمَنْ قَامَ رَمَضَانَ اِیْمَانَا وَّاحْتِسَابًا غْفِرْلَہٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ وَمَنْ قَامَ لَیْلَۃَ الْقَدْرِ اِیْمَانًا وَّاحْتِسَابًا غُفِرَلَہٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ۔ (رواہ البخاری و مسلم) حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ حضرت رسول اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس نے ایمان کے ساتھ اور ثواب کا یقین رکھتے ہوئے رمضان کے روزے رکھے، اس کے پچھلے گناہ معاف کردیئے جائیں گے اور جس نے رمضان (کی راتوں میں)ایمان کے ساتھ اور ثواب کا یقین رکھتے ہوئے قیام کیا (تراویح اور نفل میں مشغول رہا) اس کے پچھلے گناہ معاف کردیئے جائیں گے اور جس نے شب قدر میں ایمان کے ساتھ ثواب سمجھتے ہوئے قیام کیا اس کے پچھلے گناہ معاف کردیئے جائیں گے۔ (مشکوٰۃ المصابیح ص ۱۷۳، ازصحیح بخاری و مسلم) تشریح: اس مبارک حدیث میں رمضان شریف کے روزے رکھنے پر پچھلے گناہوں کی معافی کا وعدہ فرمایاہے اور رمضان المبارک کی راتوں میں قیام یعنی تراویح و نوافل پڑھنے اور شب قدر میں قیام کرنے کی فضیلت بتائی ہے اور قیام رمضان و قیام شب قدر پر بھی گزشتہ گناہوں کی معافی کا اعلان فرمایاہے۔ رمضان المبارک میں راتوں کو نماز پڑھتے رہنا قیام رمضان کہلاتا ہے، تراویح بھی اسی میں داخل ہے اور تراویح کے علاوہ جتنے نوافل بھی پڑھ سکیں، پڑھتے رہیں، حضرت امام ابوحنیفہ ؒ سے منقول ہے کہ وہ روزانہ تراویح باجماعت سے فارغ ہوکر صبح تک ایک قرآن مجید نماز میں کھڑے ہوکر ختم کرلیتے تھے، اور ایک قرآن مجید روزانہ دن میں ختم کرتے تھے، اسی طرح سے رمضان میں ان کے اکسٹھ ختم ہوجاتے تھے۔تراویح : نماز تراویح مردوں، عورتوں سب کے لیے بیس رکعت سنت موکدہ ہے، اور