تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
علی صاحب تھانوی ؒ نے اپنی کتاب اصلاح الرسوم اور بہشتی زیور حصہ ششم میں لکھ دی ہیں اور ساتھ ساتھ ان کی شرعی مذمت سے بھی آگاہ فرمادیا ہے۔بیاہ شادی کے متعلق عورتوں کی جاہلانہ رسمیں : عورتوں نے شادی بیاہ کی خودساختہ رسموں کو شرعی فرائض کا درجہ دے رکھا ہے۔ نماز نہیں پڑھتیں، جو سب سے زیادہ فرض ہے۔ لیکن بیاہ شادی کی رسموں کو فرض واجب سے بڑھ کر انجام دیتی ہیں اور ان رسموں کو جو نہ برتے اسے برے لفظوں میں یاد کرتی ہیں۔گانے بجانے کا گناہ : شادیوں میں سیکڑوں روپے گانے بجانے اور رنڈیاں نچوانے اور ڈومنیاں گوانے میں خرچ کیے جاتے ہیں۔ جس کی شادی میں گانا بجانا نہ ہو، گراموفون نہ بجے، باجے والے نہ آئیں، اسے پھیکا اور بے مزہ سمجھا جاتا ہے۔ حالاں کہ رسول کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اَمَرَنِیْ رَبِّیْ بِمَحْقِ اَلْمَعَازِفِ وَالْمَزَا مِیْرِ وَالْاَوْثَانِ وَالصُّلْبِ وَاَمْرِ الْجَاہِلِیَّۃِ۔ یعنی مجھے میرے رب نے حکم دیا ہے کہ میں گانے بجانے کے سامان مٹادوں اور بتوں اور (عیسائیوں) کی صلیب (سولی) کو اور جاہلیت کی چیزوں کو ختم کردوں۔ (مشکوٰۃ المصابیح) حضور اقدس ﷺ نے جن جن چیزوں کے مٹانے کو اپنی بعثت کے مقصد میں شامل فرمایا، افسوس ہے کہ اسلام کے مدعی ان چیزوں سے اپنی شادیوں کو سجاتے ہیں اور مصیبت بالائے مصیبت یہ ہے کہ مسجدوں میں نمازیں ہوتی رہتی ہیں اور مائیک سے گانے نشر ہوتے ہیں اور سارے محلے میں گانوں کی ایک مصیبت کھڑی ہوجاتی ہے۔ شور شار میں مریض بھی عافیت سے آرام نہیں کرسکتا۔ ایک زمانہ تھا جب مسلمان ہندوؤں سے بھڑ جاتے تھے اور مسجد کے سامنے باجا بجانے پر جان دینے اور جان لینے کے لیے تیار ہوجاتے تھے۔ آج مسلمان خود ہی مسجد کے سامنے باجا بجاتا ہے اور عین نماز کے وقت گانے کی آوازیں نمازیوں کے کانوں میں ٹھونستا ہے۔لڑکے یا لڑکی پر رقم لینا حرام ہے اور رشوت ہے : بعض لوگ کئی کئی ہزار روپے لے کر لڑکی دیتے ہیں اور اس کے برعکس بعض علاقوں میں اس شرط پر لڑکی لیتے ہیں کہ لڑکی کے ساتھ اتنی رقم اور اتنا سامان دیں۔ ان رقموں اور مالوں کو لینا دینا رشوت ہونے کی وجہ سے حرام ہے اور ساتھ ہی حدیث بالا کے بھی خلاف ہے۔ رقموں کے لین دین کی بری رسم کی وجہ سے بیاہ شادی میں کم سے کم اخراجات کیسے ہوسکتے ہیں۔ رقم اور سامان کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے بعض مرتبہ تیس چالیس سال کی عمر ہونے تک کہیں جوڑ نہیں بیٹھا۔ خدا تعالیٰ اتباع سنت