تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
دے اور میری آنکھ کو سلادے۔جب سوتے سوتے ڈر جائے یا گھبراہٹ ہوجائے یا نیند اچاٹ ہوجائے تو یہ دعا پڑھے : اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّۃِ مِنْ غَضَبِہٖ وَعِقَابِہٖ وَشَرِّ عِبَادِہٖ وَمِنْ ھَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَاَنْ یَّحْضُرُوْنِ۔ (حصن حصین) اللہ تعالیٰ کے پورے کلمات کے واسطے سے میں اللہ کے غضب سے اور اس کے عذاب اور اس کے بندوں کے شر سے اور شیطانوں کے وسوسوں سے اور میرے پاس ان کے آنے سے پناہ چاہتا ہوں۔ فائدہ: جب خواب میں اچھی بات دیکھے تو الحمد للہ کہے اور اسے بیان کردے مگر اسی سے کہے جس سے اچھے تعلقات ہوں اور آدمی سمجھ دار ہو (تاکہ بری تعبیر نہ دے) اور اگر برا خواب دیکھے تو اپنی بائیں طرف تین دفعہ تھتکار دے اور کروٹ بدل دے یا کھڑ اہوکر نماز پڑھنے لگے اور تین مرتبہ یوں بھی کہے: اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ وَمِنْ شَرِّ ھٰذِہِ الرُّؤُیَا۔ (حصن حصین) میں اللہ کی پناہ چاہتا ہوں شیطان مردود سے اور اس خواب کی برائی سے۔ برے خواب کو کسی سے ذکر نہ کرے، یہ سب عمل کرنے سے ان شاء اللہ وہ خواب اسے کچھ ضرر نہ پہنچائے گا۔ (مشکوٰۃ و حصن حصین) انتباہ: اپنی طرف سے بناکر جھوٹا خواب بیان کرنا سخت گناہ ہے۔ (بخاری)جب سوکر اٹھے تو یہ دعا پڑھے : اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الّٰذِیْ اَحْیَانَا بَعْدَ مَااَمَاتَنَاوَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ۔ (بخاری و مسلم) سب تعریفیں خدا ہی کے لیے ہیں جس نے ہمیں مار کر زندگی بخشی اور ہم کو اسی کی طرف اٹھ کر جانا ہے۔ یا یہ دعا پڑھے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ یُحْیِ الْمُوْتٰی وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ ۔ (حصن) سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جو مردوں کو زندہ فرماتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔بیت الخلاء میں داخل ہونے سے پہلے پڑھنے کی دعا : بیت الخلاء میں داخل ہونے سے پہلے بسم اللہ کہے۔ حدیث شریف میں ہے کہ شیطان کی آنکھوں اور انسانوں کی شرمگاہوں کے درمیان بسم اللہ آڑ بن جاتی ہے اور یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ۔ اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں خبیث جنوں سے، مرد ہوں یا عورت۔ (مشکوٰۃ و حصن حصین)جب بیت الخلاء سے نکلے تو غُفْرَانَکَ1 کہے اور یہ دعا پڑھے :