تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
گزارتی ہیں یہ سخت گناہ ہے۔۳۔ حرمت مصاہرت : کسی مرد کا کسی عورت سے یا کسی عورت کا کسی مرد سے نکاح ہوجانے کی وجہ سے جو حرمت ہوجاتی ہے اسے حرمت مصاہرت کہا جاتا ہے۔ مثلاً جب کوئی مرد کسی عورت سے نکاح کرلے تو اب اس عورت کی والدہ سے نکاح نہیں کرسکتا، اسی طرح یہ عورت اس مرد کے کسی بھی لڑکے سے نکاح نہیں کرسکتی، کسی عورت کا اس کے شوہر کے باپ سے نکاح نہیں ہوسکتا، پہلے شوہر کی لڑکیاں اگر کوئی عورت ساتھ لے آئی تو اس کا نیا شوہر ان میں سے کسی سے بھی نکاح نہیں کرسکتا ہے۔ بشرطیکہ ان لڑکیوں کی والدہ اور نئے شوہر کے درمیان شوہر اور بیوی والا کام ہوچکا ہے اور اگر ان کی والدہ کو صرف نکاح کرکے طلاق دے دی تو ان میں سے کسی بھی لڑکی سے نکاح ہوسکتا ہے۔ قرآن مجید میں ہے: {وَلَا تَنْکِحُوْا مَا نَکَحَ اٰبَآؤُکُمْ}1 اور (1 النساء: ۲۲) {وَحَلَآئِلُ اَبْنَآئِکُمُ الَّذِیْنَ مِنْ اَصْلَابِکُمْ}1 اور (1 النساء: ۲۳) {وَرَبَآئِبُکُمُ الّٰتِیْ فِیْ حُجُوْرِکُمْ مِّنْ نِّسَآئِکُمُ الّٰتِیْ دَخَلْتُمْ بِہِنَّ}1 (1 النساء: ۲۳) میں یہی مسائل بتائے ہیں۔ اگر کوئی مرد کسی عورت سے زنا کرلے تو اس سے بھی حرمت مصاہرت ثابت ہوجاتی ہے۔ جس عورت سے زنا کرے اب اس عورت کی والدہ سے اور اس کی لڑکی سے نکاح نہیں ہوسکتا۔۴۔ عدت والی عورت کے نکاح کا حکم : کسی عورت کا کسی مرد کے نکاح یا اس کی عدت میں مشغول ہونا بھی حرمت نکاح کا باعث بن جاتا ہے۔ ایک مرد کے نکاح میں دو یا تین یا چار عورتیں تو رہ سکتی ہیں۔ مگر ایک عورت دو مردوں کے نکاح میں نہیں رہ سکتی، جب ایک عورت سے کسی نے نکاح کرلیا تو اس عورت کا نکاح دوسرے مرد سے اس وقت تک نہیں ہوسکتا جب تک اس مرد کے نکاح سے بالکل نہ نکل جائے، لفظ بالکل اس لیے استعمال کیا کہ شوہر کے مرجانے یا طلاق بائن یا طلاق مغلظ دے دینے سے گورجوع کا حق ختم ہوجاتا ہے مگر دوسرے مرد سے نکاح کرنے کی اجازت عورت کو جب ہوتی ہے جب عدت گزر جائے، عدت کے احکام آگے بیان ہوں گے۔ ان شاء اللہ قرآن مجید میں {وَّالْمُحْصَنٰتُ مِنَ النِّسَآئِ}1 (1 النساء: ۲۳) فرماکر یہی بات بتائی ہے کہ جو عورت کسی کے نکاح میں ہو اس کا نکاح دوسرے مرد سے نہیں ہوسکتا۔۵۔ کون کو نسی عورتیں ایک ساتھ ایک مرد کے نکاح میں جمع نہیں ہوسکتیں : کسی مرد کے نکاح میں پہلے سے کسی عورت کا ہونا بھی بعض دوسری عورتوں سے نکاح کرنے کے لیے مانع ہوجاتا ہے۔ مثلاً کسی شخص نے ایک عورت