تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اب دیکھ لو دنیا کے لباس سے زیادہ آخرت کے عمدہ لباس کی فکر ضروری ہے یا نہیں۔ اگر ضروری ہے تو آخرت کے اعمال انجام دینے چاہئیں۔ نفل نمازیں تو دور کی بات ہے، عورتیں فرض پڑھنے سے بھی جان چراتی ہیں۔ حضور اقدسﷺ نے آخرت کی طرف توجہ دلائی اور وہاں لباس نصیب ہونے کی فکر میں لگایا۔ نماز تہجد بہت بڑی چیز ہے۔ میاں بیوی بہ خوشی پڑھا کریں اور آپس میں طے کرلیں کہ جو پہلے اٹھے دوسرے کو اٹھا دیا کرے اور یہ بھی طے کرلیں کہ جو اٹھانے سے نہ اٹھے گا اس کے منہ پر پانی چھڑکا جائے گا تاکہ جگانے اور پانی چھڑکنے کے وقت ناگواری نہ ہو، اگر شوہر کی مرضی نہ ہو تو اسے نہ جگاؤ، خود ہی تہجد پڑھ لو، مگر ساری رات نہ پڑھو، شوہر کا بھی حق پہچانو اور اپنی تن درستی کو بھی دیکھو۔ تہجد کے وقت اٹھنا نصیب ہوجائے تو اس وقت نفلیں بھی پڑھو اور دعا بھی کرو۔ جب تک طبیعت حاضر رہے تہجد پڑھو، اگر نیند کا غلبہ ہوجائے تو سوجاؤ۔ مگر فجر کی نماز کے لیے اٹھنے کی فکر کرکے سوجاؤ، مثلاً گھڑی میں الارم لگادو، دو رکعت سے لے کر جس قدر آسانی ہو تہجد کے وقت پڑھ لو، عورتوں میں نماز تہجد پڑھنے کے کچھ طریقے مشہور ہیں کہ اتنی اتنی بار قل ھواللہ شریف ہر رکعت میں پڑھیں۔ شرعاً اس کی کوئی اصل نہیں ہے۔ جیسے دویا چار رکعتیں نفل کی پڑھا کرتے ہیں، تہجد بھی اسی طرح پڑھی جاتی ہے۔ mاگر تہجد کو اٹھنے کا خوب پکا یقین ہو تو وتر کی نماز عشاء کے وقت نہ پڑھو، تہجد کے بعد سب سے آخر میں وتر پڑھو، اگر اس وقت اٹھنے کا یقین نہ ہو تو عشاء کے وقت ہی وتر پڑھ لو۔تحیۃ الوضو کی فضیلت : ۲۶۔ وَعَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ؓ اَنَّ النَّبِیِ ﷺ قَالَ لِبِلَالٍ عِنْدَ صَلَاۃِ الْفَجْرِ یَا بَلَالُ حَدِّثْنِیْ بِاَرْجٰی عَمَلٍ عَمِلْتَہٗ فِی الْاِسْلَامِ فَاِنِّیْ سَمِعْتُ دَفَّ نَعْلَیْکَ بَیْنَ یَدَیَّ لِیْ الْجَنَّۃِ قَالَ مَا عَمِلْتُ عَمَلًا اَرْجٰی عِنْدِیْ اِنِّیْ لَمْ اَتْطَھَّرْ طَھُوْرًا فِیْ سَاعَۃِ لَیْلٍ اَوْ نَھَارٍ اِلَّا صَلَّیْتُ بِذٰلِکَ الطَّھُوْرِ مَا کُتِبَ لِیْ اَنْ اُصَلِّیَ۔ (رواہ البخاری) حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ (ایک دن) نماز فجر کے وقت حضور اقدسﷺ نے (حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے فرمایا کہ اے بلال اسلام قبول کرنے کے بعد ایسا کون سا عمل تم نے کیا ہے جس کے بارے میں تم بہ نسبت دوسرے اعمال کے (اللہ کی رضا کی) زیادہ امید رکھتے ہو، کیوں کہ میں نے اپنے آگے جنت میں تمہارے جوتوں کی آہٹ سنی۔ حضرت بلالؓ نے عرض کیا کہ میں نے کوئی عمل اس سے بڑھ کر زیادہ امید دلانے والا نہیں کیا کہ جب کبھی بھی کسی وقت رات یا دن میں وضو کیا تو اس وضو سے کچھ نہ کچھ اپنے مقدور کی نماز ضرور پڑھی۔ (صحیح بخاری جلد۱،صفحہ ۱۵۴) تشریح: ایک حدیث میں یوں ارشاد ہے کہ جو کوئی مسلمان وضو کرے اور اچھی