تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کچھ بتادیجیے، جس پر عمل کروں مگر زیادہ نہ ہو، شاید میں اسے گرہ باند ھ لوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے جواب میں فرمایا، غصہ نہ کیا کرو، اس نے پھر وہی بات کی، آپ نے پھر وہی جواب دیا۔ غرضیکہ چند بار اس طرح سوال و جواب ہوا۔ دوسری روایت میں ہے کہ سائل نے یوں کہا تھا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے ایک ایسا عمل بتادیجیے جس کے ذریعہ جنت میں داخل ہوجائوں، لیکن زیادہ نہ بتایئے۔ آپ نے فرمایا کہ غصہ نہ کیا کرو۔ (جامع العلوم و الحکم لابن رجب ؒ) ان احادیث سے معلوم ہوا کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے سائل کو ایسی چیز بتائی تھی جس پر عمل کرنے سے بہت سی برائیوں سے بچا جاسکتا ہے اور بہت سی بھلائیوں کا ذریعہ بن سکتاہے۔غصہ کا علاج : حدیثو ں میں غصہ کے کئی علاج بھی آئے ہیں، جن میں سے ایک یہ ہے کہ غصہ آئے تو اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ کہے، دوسرا علاج یہ ہے کہ زبان بند کرلی اور بالکل گونگا ہوجائے۔ تیسرے یہ کہ زمین سے چپک جائے۔ (جامع العلوم والحکم ابن رجب ؒ) ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بلاشبہ غصہ شیطان کی طرف سے ہے، اور اس میں بھی شک نہیں کہ شیطان آگ سے پیدا کیا گیا ہے اور آگ کو پانی ہی بجھاتا ہے، لہٰذا جب تم میں سے کسی کو غصہ آجائے تو وضو کرلے۔ (مشکوٰۃ) حضرت ابوذرؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کسی کو غصہ آئے اور وہ اس وقت کھڑا ہو تو چاہیے کہ بیٹھ جائے، اگر بیٹھنے سے غصہ چلاجائے تو خیر، ورنہ لیٹ جائے۔ (مشکوٰۃ) مشکوٰۃ شریف میں بیہقی سے ایک روایت نقل کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بلاشبہ غصہ ایمان کو اس طرح بگاڑ دیتا ہے جیسے ایلوا شہد بگاڑ دیتا ہے۔ طبعی طور پر انسان میں غصہ رکھا گیاہے، اور غصہ کا روکنا گو مشکل ہے، لیکن انسان اس پر قابو پاسکتاہے، ایک حدیث میں یہ ہے کہ وہ زوردار اورپہلوان نہیں ہے جو اپنے مقابل (پہلوان) کو پچھاڑ دے، زوردار (اور پہلوان) وہ ہے جو غصہ کے وقت اپنے آپ کو قابو میں رکھے۔ (بخاری و مسلم)غصہ پینے کی فضیلت : بیہقی کی ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو