تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہمارے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو جب چھینک آتی تھی تو ہاتھ یا کپڑے سے چہرہ مبارک ڈھانک لیتے تھے اور چھنک کی آواز بلند نہ ہونے دیتے تھے۔ (ترمذی) اور فرمایا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب تم کو جمائی آئے تو منہ پر ہاتھ رکھ کر روک دوکیوں کہ (جمائی کے سبب منہ کھل جانے سے) شیطان داخل ہوجاتا ہے۔ (مسلم)لیٹنے اور سونے کے آداب : فرمایا سرور دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ: اس طرح چت نہ لیٹو کہ ایک پائوں دوسرے پائوں پر رکھا ہوا ہو۔ (مسلم) اوندھا ہوکر لیٹنا اللہ تعالیٰ کوپسندنہیں۔ (ترمذی) کسی ایسی چھت پر نہ سوئو جس پر (دیوار یا جنگلہ وغیرہ) کوئی رکاوٹ نہ ہو۔ (ترمذی) جب بستر پر جانے لگو تو اس کو جھاڑ لو۔ او رباوضو داہنی کروٹ پر لیٹ جائو۔ اور داہنا ہاتھ رخسار کے نیچے رکھ لو۔ (بخاری) بلاشبہ آگ تمہاری دشمن ہے، لہٰذا جب سونے لگو تو اس کو بجھادیا کرو (بخاری) جب تم سونے لگو تو چراغ بجھادو۔ (ابودائود) فرمایا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب تم میں سے کوئی شخص اپنی نیند سے بیدارہو تو ہرگز اپنا ہاتھ (پانی وغیرہ کے) برتن میں داخل نہ کرے، یہاں تک کہ اس کو تین مرتبہ دھولے، کیوں کہ وہ نہیں جانتا کہ رات بھر اس کاہاتھ کہاں رہا۔ (بخاری) او ریہ بھی ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی شخص نیند سے بیدار ہوکر وضو کرنے لگے تو تین بار اپنی ناک جھاڑ دے، کیوں کہ شیطان اس (کی ناک) کے بانسہ میں رات گزارتا ہے۔ (بخاری)خواب کے آداب فرمایا سیّد الکائنات فخر موجودات خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ: جب اپنا پسندیدہ خواب دیکھو تو اسی سے بیان کرو جو تم سے محبت رکھتا ہے۔ (بخاری) اور جب برا خواب دیکھو تو تین بار بائیں طرف تھتکار دو۔ اور کسی سے بیان نہ کرو۔ او رکروٹ بدل دو۔ اور تین بار اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ پڑھو، اور اس خواب کے شر سے پناہ مانگو۔ (یعنی یہ پڑھو اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شَرِّ ھٰذِہِ الرُّئْ یَا ایسا کرنے سے خواب ضرر نہ دے گا۔