تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہم لوٹنے والے ہیں، توبہ کرنے والے ہیں (اللہ کی) بندگی کرنے والے ہیں، اپنے رب کی حمد کرنے والے ہیں۔ فائدہ: حضور اکرم ﷺ جمعرات کے دن سفر کے لیے روانہ ہونے کو پسند فرماتے تھے۔ (بخاری)سفر سے واپس ہوکر جب گھر میں داخل ہو تو یہ پڑھے : اَوْبًا اَوْبًا لِرَبِّنَا تَوْبًا لَا یُغَادِرُ عَلَیْنَا حَوْبًا۔ (حصن) میں واپس آیا ہوں، میں واپس آیاہوں۔ اپنے رب کے سامنے ایسی توبہ کرتا ہوں جو ہم پر کوئی گناہ نہ چھوڑے۔جب کسی کو مصیبت یا پریشانی یا برے حال میں دیکھے تو یہ دعا پڑھے : اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا ابْتلَاکَ بِہٖ وَفَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلَاً۔ سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے اس حال سے بچایا جس میں تجھے مبتلا فرمایا اور اس نے اپنی بہت سی مخلوق پر مجھے فضیلت دی۔ اس کی فضیلت یہ ہے کہ اس کے پڑھ لینے سے وہ مصیبت یا پریشانی پڑھنے والے کو نہ پہنچے گی جس میں وہ مبتلا تھا، جسے دیکھ کر یہ دعا پڑھی گئی۔ (مشکوٰۃ شریف) فائدہ: اگر وہ شخص مصیبت میں مبتلا ہو تو اس دعا کو آہستہ پڑھے تاکہ اسے رنج نہ ہو، اور اگر وہ گناہ میں مبتلا ہو تو زور سے پڑھے تاکہ اسے عبرت ہو۔جب کسی مسلمان کو ہنستا دیکھے تو یوں دعا دے : اَضْحَکَ اللّٰہُ سِنَّکَ۔ (بخاری و مسلم) خدا تجھے ہنساتا رہے۔جب دشمنوں کا خوف ہو تو یوں پڑھے : اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِھِمْ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ۔ (ابوداؤد) اے اللہ ہم تجھے ان (دشمنوں) کے سینوں میں (تصرف کرنے والا) بناتے ہیں اور ان کی شرارتوں سے تیری پناہ چاہتے ہیں۔اگر دشمن گھیرلیں تو یہ دعا پڑھے : اَللّٰھُمَّ اسْتُرْعَوْرَاتِنَا وَامِنْ رَّوْعَاتِنَا۔ (حصن) اے اللہ ہماری آبرو کی حفاظت فرما اور خوف ہٹا کر ہمیں امن سے رکھ۔