تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
افضل الذکر : حضرت جابرؓ کی حضور ﷺ سے روایت ہے کہ سرور عالم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سب ذکروں میں افضل الذکر لا الہ الا اللّٰہ ہے اور سب دعاؤں سے افضل دعا الحمد للہ ہے۔ (ایضاً ابن ماجہ)جنت کی کنجیاں : حضرت معاذ بن جبلؓ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جنت کی کنجیاں لا الہ الا اللہ کی گواہی دینا ہے۔ (ترغیب)ننانوے دفتر : حضرت عبد اللہ بن عمروؓ سے روایت ہے کہ رحمت للعالمین ﷺ نے ارشاد فرمایاکہ اللہ تعالیٰ روز قیامت میرے ایک امتی کو تمام مخلوقات کے سامنے بلائیں گے۔ پھر اس کے گناہوں کے ننانوے دفتر کھول دیں گے۔ ہردفتر اتنی دور تک پھیلا ہوگا جتنی دور تک نظر پہنچتی ہوگی۔ پھر اللہ تعالیٰ اس سے فرمائیں گے کہ کیا ان لکھے ہوئے اعمال میں سے تو کسی چیز کا انکار کرتا ہے؟ کیا میرے لکھنے والے پہرے داروں نے تجھ پر ظلم کیا ہے؟ وہ شخص عرض کرے گا اے میرے رب (میں منکر نہیں ہوں اور پہرے داروں نے ظلم) نہیں کیا۔ رب العالمین جل مجدہ ارشاد فرمائیں گے تو کیا تیرے پاس کوئی عذر ہے؟ وہ کہے گا نہیں۔ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے ہاں تمہاری ایک نیکی موجود ہے اور بے شک آج تجھ پر کوئی ظلم نہ ہوگا۔ اس کے بعد ایک پرچہ نکالا جائے گا، جس میں اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحْمَّدًا عبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ لکھا ہوگا اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ اپنے اعمال کا وزن دیکھو! وہ عرض کرے گا اے میرے رب ان دفتروں کے سامنے اس پرچہ کی کیا حقیقت ہے۔ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے بے شک آج تجھ پر ظلم نہ ہوگا(کہ صرف تیری برائیاں تول دی جائیں اور نیکی کو چھپالیا جائے، چناں چہ ان دفتروں کو ایک پلڑے میں) اور اس پرچہ کو دوسرے پلڑے میں رکھ دیا جائے۔ سوہ وہ سب دفتر (اس پرچہ کے مقابلہ میں)ہلکے ہوجائیں گے۔ (مشکوۃ)تین سو ساٹھ جوڑوں کا شکریہ : حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ حضور اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ہر انسان کے جسم میں تین سو ساٹھ جوڑوں کو پیدا کیا ہے (اور ہر جوڑ کی جانب سے بہ طور شکریہ صدقہ کرنا لازم ہے) پس جس نے اللہ اکبر کہا اور الحمد للہ کہا اور لاالہ الا اللہ کہا اور سبحان اللہ کہا اور استغفر اللہ کہا اور کوئی پتھر یا کانٹا یا ہڈی لوگوں کے راستہ سے ہٹادی یا بھلائی کا حکم کردیا یا برائی سے (کسی کو) روک دیا (اور ان میں) سب یا تھوڑا ملا کر یا ایک ہی کی تعداد