تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
3 اگر کسی جانور کے پیدائش ہی سے کان نہیں تو اس کی قربانی درست نہیں، اور اگر دونوں کان ہیں اور صحیح سالم ہیں لیکن ذرا چھوٹے چھوٹے ہیں تو اس کی قربانی ہوسکتی ہے۔ 4 جس جانور کے پیدائش ہی سے سینگ نہیں لیکن عمر اتنی ہوچکی ہے جتنی قربانی کے جانور کی ہونی لازم ہے تو اس کی قربانی درست ہے اور اگر سینگ نکل آئے اور ان میں سے ایک یا دونوں کچھ ٹوٹ گئے ہوں تو ایسے جانور کی قربانی ہوسکتی ہے۔ ہاں، اگر بالکل جڑسے ٹوٹ گئے اور اندر کی مینگ بھی ختم ہوگئی تو اس کی قربانی درست نہیں ۔ 5 خصی جانور کی قربانی نہ صرف یہ کہ درست ہے بلکہ افضل ہے کیوں کہ اس کا گوشت اچھا ہوتا ہے۔ حضور اقدسﷺ نے خود ایسے جانوروں کی قربانی کی ہے۔ رَوَیٰ اَبُوْدَاؤُدُ وَغَیْرُہٗ عَنْ جَابِرٍ ؓ قَالَ ذَبَحَ النَّبِیُّ ﷺ یَوْمَ الذِّبْحِ کَبْشَیْنِ اَقْرَنَیْنِ اَمْلَحَیْنِ مَوْجُوْئَیْنِ۔ 6 اگر مادہ جانور کی قربانی کی اور اس کے پیٹ میں سے بچہ نکل آیا تب بھی قربانی ہوگئی، اگربچہ زندہ نکلے تو اس کو بھی ذبح کردے۔ 7 اگر قربانی کا جانور خریدلیا پھر اس میں کوئی ایسا عیب پیدا ہوگیا جس کی وجہ سے قربانی درست نہیں ہوتی تو اس کے بدلہ دوسرا جانور خرید کر قربانی کرے، ہاں اگر غریب آدمی ہو، جس پر قربانی واجب نہیں تھی اور اس نے ثواب کے شوق میں جانور خریدلیا تھا تو اسی کی قربانی کردے۔ قربانی کا وقت: بقر عید کی دسویں تاریخ سے لے کر بارہویں تاریخ کی شام تک قربانی کرنے کا وقت ہے۔ چاہے جس دن قربانی کرے، لیکن قربانی کرنے کا سب سے افضل دن بقر عید کا دن ہے۔ پھر گیارہویں تاریخ پھر بارہویں تاریخ۔ 1 بقر عید کی نماز ہونے سے پہلے قربانی کرنا درست نہیں ہے۔ نماز عید پڑھ چکیں تب قربانی کریں ۔ البتہ اگر کوئی دیہات یا گاؤں میں ہو جہاں عید کی نماز نہیں ہوتی تو وہاں دسویں تاریخ کو فجر کی نماز کے بعد قربانی کردینادرست ہے۔ 2 بارہویں تاریخ کا سورج ڈوبنے سے پہلے پہلے قربانی کرلینا درست ہے۔ جب سورج ڈوب گیا تو اب قربانی کرنا درست نہیں ۔ 3 دسویں سے بارہویں تک جب جی چاہے قربانی کرے۔ چاہے دن میں، چاہے رات میں ۔ لیکن رات کو ذبح کرنا بہتر نہیں کہ شاید کوئی رگ نہ کٹے اور قربانی نہ ہو۔ اگر خوب زیادہ روشنی ہو جیسے شہروں میں بجلی یا ڈے لائٹ کی روشنی ہوتی ہے تو رات کو قربانی کرلینے میں کوئی حرج نہیں ۔قربانی کی منت اور وصیت : 1 جس نے قربانی کی منت مانی پھر وہ کام پورا ہوگیا