تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
یعنی حج اور عمرہ کرنے والے اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہونے والے لوگ ہیں۔ ان کا مرتبہ اتنا بڑا ہے کہ اگر اللہ سے دعا کریں تو قبول فرمائے اور اگر اس سے مغفرت طلب کریں تو وہ ان کو بخش دے۔ (الترغیب والترہیب) حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرمﷺ نے دعا کی: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِلْحَاجِّ وَلِمَنِ اسْتَغْفِرْلَہٗ الْحَاجُّ۔ یعنی اے اللہ حج کرنے والے کی مغفرت فرما اور جس کے لیے وہ مغفرت کی دعا کردے اس کی بھی مغفرت فرما۔ (الترغیب والترہیب)حج مبرور : حضرت عبداللہ ابن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ حضورﷺ نے فرمایا کہ حج اور عمرہ ساتھ ساتھ کیا کرو۔ یعنی حج کے بعد عمرہ بھی کرلو کیوں کہ یہ دونوں تنگ دستی اور گناہوں کو اس طرح دور کردیتے ہیں جیسے بھٹی لوہے اور سونے چاندی کے میل کو دور کردیتی ہے اور فرمایا کہ حج مبرور کا ثواب بس جنت ہی ہے۔ (ترمذی) حج مبرور وہ ہے جو حلال مال سے کیا جائے اور جس میں گناہوں سے پرہیز کیا جائے اور حج میں جن چیزوں سے منع کیا گیا ہے ان سے دور رہے۔عورتوں کا جہاد حج ہے : حضرت عائشہ ؓ نے جب آں حضرتﷺ سے جہاد میں شریک ہونے کی خواہش کا اظہار کیا اور اس کے بارے میں اجازت طلب کی تو آپ نے جواب میں فرمایا کہ عورتوں کا جہاد حج ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ جہاد میں بہت سی تکلیفیں ہوتی ہیں ۔ ان کا برداشت کرنا عورتوں کے بس کا نہیں ۔ یہ کام مردوں کا ہے۔ عورتیں اگر ان کاموں سے بڑھ کر زیادہ ثواب کا کام کرنا چاہیں جو اپنے گھروں میں رہ کر کرتی ہیں تو ان کو حج کرنا چاہیے، ہاں اگر جہاد فرض عین ہوجائے تو مرد و عورت سب پر لازم ہوگا۔ صحیح ابن خزیمہ میں ہے کہ حضرت عائشہ ؓ نے عرض کیا۔ یارسول اللہﷺ کیا عورتوں پر بھی کسی طرح کا جہاد ہے؟ آپ نے فرمایا۔ عورتوں پر ایک ایسا جہاد ہے جس میں جنگ نہیں، یعنی عمر ہ اور حج۔ (الترغیب والترہیب) حضرت ابوہریرہ ؓ فرماتے ہیں کہ حضورﷺ نے فرمایا کہ بڑی عمر والے اور ضعیف اور عورت کا جہاد حج اور عمرہ ہے۔ (رواہ النسائی باسناد حسن) حج کے شرعی اخراجات میں سفر مدینہ اور تبرکات کا خرچ شامل نہیں ۔ حساب لگائیں کہ ہمارے پاس جائیداد اور زیور اور نقدی کی کس قدر مالیت ہے۔ اگر حج فرض ہوتا ہو تو اس کی ادائیگی میں بالکل کوتاہی نہ کریں ۔ حج کی فرضیت کے لیے مکہ شریف تک سواری کے آنے جانے کا خرچہ اور راستہ کے اخراجات کا ہونا شرط ہے۔ یہ رقم بہت زیادہ نہیں ہوتی۔ تبرکات جو خرید کر لاتے ہیں اور جو مال و