تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اور سورج بلند ہونے پر دو رکعت پڑھ لیں تو ان کو بھی ان شاء اللہ بہت زیادہ ثواب ملے گا) فجر یا جماعت پڑھ کر اسی جگہ بیٹھے بیٹھے یہ چیزیں پڑھ لیں (جو تھوڑا سا بھی وقت ہوتا ہے) تو باآسانی یہ سب چیزیں ایک ہی مجلس میں پڑھی جاسکتی ہیں اور ان کے پڑھنے کے لیے بیٹھنا نماز اشراق پڑھنے کا ذریعہ بن جائے گا اور اس طرح سے (ان چیزوں کے فضائل کے علاوہ) ایک حج اور ایک عمرہ کا ثواب مزید ملے گا۔ (کما اخرجہ الترمذی) شام کو عصر کے بعد ان چیزوں کو پڑھ لیں، عصر سے مغرب تک ذکر کرنے کی بہت فضیلت وارد ہوئی ہے، اس وقت نہ ہوسکے تو مغرب کے بعد پڑھ لیں، اس وقت بھی نہ ہوسکے تو عشاء پڑھ کر پڑھ لیں، ایک ساتھ نہ ہوسکے تو کچھ عصر کے بعد، کچھ مغرب کے بعد، کچھ عشاء کے بعد پڑھ لیں، لایعنی باتوں سے بچنے کی فکر کریں گے تو بہت وقت نکل آئے گا، ان شاء اللہ تعالیٰ۔رات کو :رات کو سورۂ یٰسین، سورۂ واقعہ، سورۂ تبارک الذی بیدہ الملک، سورۂ الم السجدہ پڑھیں، کچھ بھی نہ ہوسکے تو سورۂ تبارک الذی تو ضرور ہی پڑھ لیں۔سوتے وقت : ۱۔ سونے کی دعا اَللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اللّٰھُمَّ اَمْوَتِ وَاَحْیِیْ پڑھیں۔ ۲۔ سُبْحَانَ اللّٰہِ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ۳۳۔ ۳۳ بار، اَللّٰہُ أَکْبَرُ ۳۴ بار۔ ۳۔ {اٰمَنَ الرَّسُوْلُ} سے ختم سورت تک ایک بار، چاروں قل، سورۂ فاتحہ ایک ایک بار، آیۃ الکرسی ایک بار، اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحِیُّ الْقَیُّومُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ (تین بار)۔فرض نمازوں کے بعد : فرض نمازوں کے بعد سُبْحَانَ اللّٰہِ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ۳۳۔ ۳۳ بار، اَللّٰہُ أَکْبَرُ ۳۴ بار آیت الکرسی ایک بار، چاروں قل ایک ایک بار۔ یہ مختصر سا دستور العمل نماز کے بعد کا اور صبح و شام اور رات کا ہم نے لکھ دیا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف حالات کی مسنون دعاؤں کا بھی اہتمام کریں جو ان شاء اللہ آگے آرہی ہے اوران کے علاوہ ہر وقت اپنی زبان اللہ کی یاد سے تر رکھیں۔کتاب الدعا دعا کی فضیلت اور اہمیت :