تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اور جب بارش حد سے زیادہ ہونے لگے تو یہ پڑھے : اَللّٰھُمَّ حَوَالَیْنَا وَلَا عَلَیْنَا اَللّٰھُمَّ عَلٰی الْاٰکَامِ وَالْاٰجَامِ وَالظِّرَابِ وَالْاَوْدِیَۃِ وَمَنَابِۃِ الشَّجَرٍ۔ (حصن) اے اللہ، ہمارے آس پاس اس کو برسا اور ہم پر نہ برسا۔ اے اللہ ٹیلوں اور بنوں پر اور پہاڑوں اور نالوں اور درخت پیدا ہونے کی جگہوں میں برسا۔جب کڑکنے اور گرجنے کی آواز سنے تو یہ پڑھے : اَللّٰھُمَّ لَا تَقْتُلْنَا بِغَضَبِکَ وَلَا تُھْلِکْنَا بِعَذَابِکَ وَعَافِنَا قَبْلَ ذٰلِکَ۔ (ترمذی) اے اللہ ہم کو اپنے غضب سے قتل نہ فرما اور اپنے عذاب سے ہمیں ہلاک نہ فرما اور اس سے پہلے ہمیں عافیت نصیب فرما۔اور جب آندھی آئے تو اس کی طرف منہ کرے اور دو زانو ہوکر یعنی حالت تشہد کی طرح بیٹھ کر یہ دعا پڑھے : اَللّٰھُمَّ اجْعَلَھَا رَحْمَۃً وَّلَا تَجْعَلَھَا عَذَابًا اَللّٰھُمَّ اجْعَلْھَا رِیَاحًاوَّلَا تَجْعَلْھَا رِیْحًا۔ (حصن) اے اللہ اسے رحمت بنا اور اسے عذاب نہ بنا، اے اللہ اسے نفع والی بنا اور نقصان والی ہوا نہ بنا۔ اگرآندھی کے ساتھ اندھیرا بھی ہو (جسے کالی آندھی کہتے ہیں) تو سورہ {قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِo} اور {قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِo} پڑھے۔ (مشکوٰۃ)ادائے قرض کے لیے یہ دعا پڑھے : اَللّٰھُمَّ اَکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَنْ مَّنْ سِوَاکَ۔ اے اللہ حرام سے بچاتے ہوئے حلال کے ذریعہ تو میری کفایت فرما اور اپنے فضل کے ذریعے تو مجھے اپنے غیر سے بے نیاز فرمادے۔ ایک شخص نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے اپنی مالی مجبوریوں کا ذکر کیا تو فرمایا کہ میں تم کو وہ کلمات نہ بتادوں جو مجھے رسول اللہ ﷺ نے سکھائے تھے۔ اگر بڑے پہاڑ کے برابر بھی تم پر قرض ہوگا تو اللہ تعالیٰ ادا فرمادیں گے۔ اس کے بعد یہی دعا بتائی جو اوپر لکھی ہے۔ (ترمذی)ادا ئے قرض کی دوسری دعا : حضرت ابوسعید خدریؓ کا بیان ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا۔ یارسول اللہ ﷺ مجھے بڑے بڑے تفکرات نے اور بڑے بڑے قرضوں نے پکڑلیا ہے۔ آں حضرت ﷺ نے فرمایا کیا تم کو ایسے الفاظ نہ بتادوں جن کے کہنے سے اللہ تعالیٰ تمہارے تفکرات دور فرمادے اور تمہارے قرض