تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ان الفاظ کے ذریعہ حضور اقدس ﷺ نے اپنی صاحب زادی زینبؓ کو تسلی دی تھی۔ (بخاری) تمام اموات مسلمین و مسلمات کے لیے اور خاص کر اپنے والدین کے لیے دعا مغفرت کیا کرے۔ اس سے ان کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔ کتاب النکاح نکاح اور اس کے متعلقات کا بیانلڑکا ہو یا لڑکی بالغ ہوتے ہی اس کی شادی کردی جائے : ۱۳۱۔ وَعَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍ وَّابْنِ عَبَّاسٍ ؓ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ﷺ مَنْ وَّلِدَ لَہٗ وَلَدٌ فَلْیُحْسِنِ اسْمُہٗ وَاَدِّبْہُ فَاِذَا بَلَغَ فَلْیُزَوِّجْہُ فَاِنْ بَلَغَ وَلَمْ یُزَوِّجْہُ فَاصَابَ اِثْمًا فَانِمَا اِثْمُہٗ عَلٰی اَبِیْہِ۔ (رواہ البیہقی فی شعب الایمان) حضرت ابوسعید اور ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ حضور اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا، جس کے کوئی اولاد ہو تو اس کا نام اچھا رکھے اور اسے ادب سکھائے۔ پھر جب بالغ ہوجائے تو اس کا نکاح کردے۔ اگر اولاد بالغ ہوئی اور اس کا نکاح نہ کیا، جس کی وجہ سے اس نے کوئی گناہ کرلیا تو باپ ہی پر اس کا گناہ ہوگا۔ (مشکوٰۃ المصابیح ج ۲ ص ۲۷۱ بحوالہ بیہقی) ۱۳۲۔ وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَاَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ؓ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ﷺ قاَلَ فِی التُّوْرَاۃِ مَکْتُوْبٌ مَنْ بَلَغَتِ ابْنَتُہٗ اثْنَتَیْ عَشَرَۃَ سَنَۃً وَلَمْ یُزَوِّجْھَا فَاَصَابَتْ اِثْمًا فَاِثْمُ ذٰلِکِ عَلَیْہِ۔ (رواہ البیہقی فی شعب الایمان) حضرت عمر اور حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ حضور اقدس ﷺ نے ارشادفرمایا کہ توراۃ شریف میں یہ مضمون لکھا ہوا ہے کہ جس شخص کی بیٹی بارہ سال کو پہنچ گئی اور اس نے (موقعہ مناسب ہوتے ہوئے) اس کا نکاح نہ کیا تو پھر اس نے کوئی گناہ کرلیا تو اس کا گناہ اسی شخص پر یعنی اس کے باپ پر ہوگا۔ تشریح: ان دونوں حدیثوں میں بہت اہم نصیحتیں ہیں۔ اچھا نام رکھنے کا حکم: اولاً تو یہ فرمایا کہ جب کسی کے اولاد ہو تو اس کا اچھا نام رکھے، بچوں کا اچھا نام رکھنا ہی ماں باپ کی اہم ذمہ داری ہے اور بچوں کو یہ حق ہے کہ ان کا اچھا نام رکھا جائے۔ ایک حدیث میں ارشاد ہے کہ قیامت کے روز تم اپنے ناموں اور اپنے باپوں کے نام سے پکارے جاؤگے۔ لہٰذا تم اپنے نام اچھے رکھو۔ (ابو داود شریف) ایک حدیث میں ارشاد ہے کہ جب فرشتے مومن کی روح لے کر آسمان کی طرف جاتے ہیں تو فرشتوں کی جس جماعت پر سے گزرتے ہیں، ہر جماعت یہ پوچھتی ہے کہ کون پاکیزہ روح ہے۔ اس روح کو لے جانے والے فرشتے اس کو وہ اچھے سے