تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سورتیں پڑھو (یعنی) سورہ بقرہ اور آل عمران کیوں کہ یہ دونوں قیامت کے دن دو سائبانوں کی طرح آئیں گی اور (اپنے لوگوں کو بخشوانے اور درجے بلند کرانے کے لیے خدائے پاک کے حضور میں) خوب زوردار سفارش کریں گی۔ پھر فرمایا کہ سورۂ بقرہ کو پڑھو کیوں کہ اس کا حاصل کرلینا باعث برکت ہے اور اس کا چھوڑدینا باعث حسرت ہے اور یہ باطل والوں کے بس کی نہیں۔ (مسلم شریف)آیۃ الکرسی کی فضیلت : آیۃ الکرسی بھی سورۂ بقرہ کی ایک آیت ہے جو تیسرے پارے کے پہلے صفحہ پر ہے۔ اس کے پڑھنے کی بہت فضیلت آئی ہے۔ ایک حدیث میں ہے کہ حضور ﷺ نے حضرت ابی بن کعبؓ سے دریافت فرمایا کہ بتاؤ اللہ کی کتاب میں کون سی آیت سب سے زیادہ بڑی ہے۔ حضرت ابی کعب نے عرض کیا اللہ و رسول ہی زیادہ جانتے ہیں۔ آپ نے پھر یہی سوال کیا تو انھوں نے عرض کیا سب سے بڑی آیت یہ ہے۔ {اَللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَج اَلْحَیُّ الْقَیُّوْمُج} (آخر تک) یہ سن کر ان کی تصدیق فرماتے ہوئے آں حضرت ﷺ نے ان کے سینے پر ہاتھ مار کر فرمایا تم کو علم مبارک ہو۔ (مسلم شریف) بعض احادیث میں آیۃ الکرسی کو تمام آیات قرآنیہ کی سردار فرمایا۔ (حصن حصین) ایک حدیث میں ہے کہ جب تم رات کو سونے کے لیے اپنے بستر پر جاؤ تو آیۃ الکرسی {اَللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَج اَلْحَیُّ الْقَیُّوْمُج} آخر تک پڑھ لو۔ اگر ایساکرلوگے تو اللہ کی طرف سے تمہارے اوپر ایک نگراں مقرر ہوجائے گا اور تمہارے قریب شیطان نہ آئے گا۔ (بخاری)فرض نماز کے بعد آیۃ الکرسی : فرض نماز کے بعد سورۂ آیۃ الکرسی پڑھنی چاہیے۔ حضرت علیؓ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور اقدس ﷺ سے سنا ہے کہ جو شخص ہر (فرض) نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھ لے اس کو جنت میں جانے کے لیے موت ہی آڑ بنی ہوتی ہے اور جو شخص اس آیت کو اپنے بستر پر لیٹتے وقت پڑھ لے تو اللہ اس کے گھر میں اور پڑوسی کے گھر میں اور آس پاس کے گھروں میں امن رکھے گا۔ (بیہقی فی شعب الایمان) شیطان کے اثر، آسیب، بھوت پریت سے بچنے کے لیے آیۃ الکرسی کا پڑھنا مجرب ہے۔سورۂ بقرہ کی آخری دو آیتوں کی فضیلت : سورۂ بقرہ کی آخری دو آیتیں ({اٰمَنَ الرَّسُوْلُ}سے لے کر ختم سورت تک) ان کے پڑھنے کی بھی بہت فضیلت ہے، آخری