تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
میں ۳۶۰ ہوگئی وہ اس دن اس حال میں چلتا پھرتا ہوگا کہ اس نے اپنی جان کو دوزخ سے بچالیا۔ (مسلم)ڈھال لے لو : حضرت ابوہریرہؓ کا بیان ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اپنی ڈھال سنبھال لو! صحابہؓ نے عرض کیا کہ کیا دشمن آگیا؟ آپ نے فرمایا (دشمن سے بچانے والے ڈھال کو نہیں کہہ رہا ہوں بلکہ دوزخ کا ڈھال سنبھال لو !کہو سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر کیوں کہ یہ قیامت کے روز آگے پیچھے آئیں گے اور یہ باقیات صالحات ہیں۔ (ترغیب)اُحد پہاڑ کے برابر : حضرت عمران بن حصینؓ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ رسول خدا ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ کیا تم سے یہ نہیں ہوسکتاکہ روزانہ احد (پہاڑ) کے برابر عمل کرلیا کرو۔ صحابہ ؓ نے عرض کیا۔ وہ کیا عمل ہے؟ فرمایا: سبحان اللہ اُحد سے بڑا ہے اور الحمد للہ اُحد سے بڑا ہے اور لا الہ الا اللہ اُحد سے بڑا اور اللہ اکبر احد سے بڑا ہے۔ (ترغیب)چار کلموں کا انتخاب : حضرت ابوسعید اور حضرت ابوہریرہؓ کا بیان ہے کہ رسول خدا ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ خداوند تعالیٰ نے سارے کلام سے چار کلام چھانٹے ہیں۔ سبحان اللہ، الحمد للہ، لاالہ الااللہ، اللہ اکبر۔ جس نے ایک مرتبہ سبحان اللہ کہا اس کے لیے بیس نیکیاں لکھ دی جائیں گی اور اس کے بیس گناہ معاف کردیئے جائیں گے اور جس نے ایک مرتبہ اللہ اکبر کہا تو اس کا بھی یہی ثواب ہے اور جس نے ایک مرتبہ لا الہ الا اللہ کہا تو اس کا بھی یہی ثواب ہے اور جس نے اپنے دل سے الحمد للہ رب العالمین کہا اس کے لیے تیس نیکیاں لکھ دی جائیں گی اور اس کے تیس گناہ معاف کردیئے جائیں گے۔ (ترغیب)ایمان تازہ کیا کرو : ایک حدیث میں ہے کہ سرور عالم ﷺ نے حضرات صحاب کرام ؓ سے ارشاد فرمایاکہ اپنا ایمان تازہ کیا کرو، صحابہ ؓ نے سوال کیا کہ ہم اپنا ایمان کیسے تازہ کریں؟ آپ نے فرمایا کہ کثرت سے لا الہ الا اللہ پڑھا کرو۔ (ترغیب والترہیب)تسبیحات فاطمہ