تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
وَارْحَمْنِیْ اِنَّکَ اَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ۔ اے اللہ! میں نے اپنے نفس پر ظلم کیا، اورتیرے سوا کوئی گناہوں کو بخش نہیں سکتا، پس تو اپنی طرف سے خاص بخشش سے مجھ کو بخش دے اور مجھ پر رحم فرمادے، بے شک تو ہی بخشنے والا ہے نہایت رحم والا ہے۔ اس دعا کو درود شریف کے بعد پڑھتے ہیں، اس کی جگہ دوسری دعائیں بھی پڑھ سکتے ہیں، جو قرآن و حدیث میں آئی ہوں۔سلام : اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ۔ ’’سلام ہو تم پر اور اللہ کی رحمت۔ ‘‘ سلام کے ذریعہ سے نماز سے خارج ہوتے ہیں۔سلام کے بعد کی دعا : اَللّٰھُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْکَ السَّلَامُ تَبَارَکْتَ یَا ذَوالْجَلَالَ وَالْاِکْرَامِ۔ اے اللہ! تو ہی سلامتی والا ہے اور تیری ہی طرف سے سلامتی مل سکتی ہے، تو بہت برکت والا ہے اور اے عظمت و بزرگی والے۔نماز پڑھنے کا طریقہ : باوضو پاک جگہ قبلہ رخ کھڑے ہوکر نماز کی نیت کرے۔ (اس وقت جو بھی نماز پڑھنی ہو اس کی نیت کرلے) نیت دل کے ارادہ کا نام ہے، اگر زبان سے بھی کہہ لے تو یہ بھی درست ہے، نیت کرکے اَللّٰہُ اَکْبَرْ کہے، اس کو تکبیر تحریمہ کہتے ہیں، تکبیر تحریمہ کہتے ہوئے دونوں ہاتھ دوپٹہ سے باہر نکالے بغیر کاندھوں تک اٹھائے۔ پھر دونوں ہاتھ کو سینہ پر اس طرح باندھے کہ داہنے ہاتھ کی ہتھیلی بائیں ہاتھ کی پشت پر آجائے، اس کے بعد ثنا یعنی سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ آخر تک پڑھے، اس کے بعد اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ اور اس کے بعد بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھے، پھر اَلْحَمْدُ پڑھے، جسے سورۂ فاتحہ کہتے ہیں۔ جب وَلَا الضَّآلِّیْنَ کہے تو اس کے فوراً بعد آمین کہے۔ اس کے بعد بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر قرآن مجید کی کوئی سورت پڑھے یا کہیں سے بھی قرآن مجیدکی تین آیتیں پڑھ لے، اس کے بعد اَللّٰہُ اَکْبَرْ کہتے ہوئے رکوع میں جائے، یعنی اس طرح جھک جائے کہ دونوں ہاتھوں کی انگلیاں ملا کر دونوں گھٹنوں پر رکھ دے اور دونوں بازو پہلو سے ملائے رہے، اور رکوع میں کم از کم تین مرتبہ سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ کہے، اس کے بعد سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہَ کہتے ہوئے کھڑی ہوجائے، پھر کھڑے ہی کھڑے رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ کہے، جب خوب سیدھی کھڑی ہوجائے تو اَللّٰہُ اَکْبَرْ کہتی ہوئی سجدے میں جائے، زمین پر پہلے گھٹنے رکھے، پھر ہاتھ رکھے، پھر دونوں ہاتھوں کے درمیان اس طرح چہرہ رکھے