تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اَللّٰھُمَّ قِنِیْ عَذَابَکَ یَوْمَ تَجْمَعُ عِبَادَکَ۔ (مشکوٰۃ شریف) اے اللہ تو مجھے اپنے عذاب سے بچانا، جس روز تو اپنے بندوں کو جمع کرے گا۔ یا یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَاَحْیٰی۔ (بخاری ومسلم) اے اللہ میں تیرا نام لے کر مرتا اور جیتا ہوں۔ حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جب تو نے اپنے بستر پر پہلو رکھا اور سورہ فاتحہ اور سورہ قل ھواللہ احد پڑھ لی تو موت کے علاوہ تو ہر چیز سے بے خوف ہوگیا۔ (حصن عن البزار) ایک صحابیؓ نے عرض کیا۔ یارسول اللہ ﷺ، مجھ کو کچھ بتایئے جسے (سوتے وقت) پڑھ لوں، جب کہ اپنے بستر پر لیٹوں، حضور اقدس ﷺ نے فرمایا کہ سورہ قل یاایھا الکفرٰون پڑھو کیوں کہ اس میں شرک سے بیزاری کا اعلان ہے۔ (مشکوٰۃ عن الترمذی) بعض حدیثوں میں ہے کہ اس کو پڑھ کر سوجائے یعنی اس کو پڑھنے کے بعد کسی سے نہ بولے۔ (حصن حصین) حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ہر رات کو جب (سونے کے لیے) بستر پر تشریف لاتے تو سورہ قل ھواللہ احد اور سورہ قل اعوذ برب الفلق اور سورہ قل اعوذ برب الناس پڑھ کر ہاتھ کی دو ہتھیلیوں پر اس طرح دم کرتے کہ کچھ تھوک کے جھاگ بھی نکل جاتے، اس کے بعد جہاں تک ممکن ہوسکتاپورے بدن پر دونوں ہاتھوں کو پھیرتے تھے، تین مرتبہ ایسا ہی کرتے تھے اور ہاتھ پھیرتے وقت سر اور چہرہ اور سامنے کے حصہ سے شروع فرماتے تھے۔ (بخاری و مسلم) اس کے علاوہ ۳۳ بار سُبْحَانَ اللّٰہِ، ۳۳ مرتبہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ اور ۳۴ مرتبہ اَللّٰہُ أَکْبَرُ بھی پڑھے۔ (مشکوٰۃ) اور آیۃ الکرسی بھی پڑھے۔ اس کے پڑھنے والے کے لیے اللہ کی جانب سے رات بھر ایک محافظ فرشتہ مقرر رہے گا اور کوئی شیطان اس کے پاس نہ آئے گا۔ (بخاری) نیز یہ بھی تین بار پڑھے: اَسْتَغْفِرُاللّٰہِ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَالْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ۔ اس کی فضیلت یہ ہے کہ رات کو سوتے وقت پڑھنے والے کے سارے گناہ بخش دیئے جائیں گے، اگرچہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہوں۔ (بخاری)جب سونے لگے اور نیند نہ آئے تو یہ دعا پڑھے : اَللّٰھُمَّ غَارَتِ النَّجُوْمُ وَھَدَاَتِ الْعُیُوْنُ وَاَنْتَ حَیٌّ قَیُّوْمٌ لَا تَأخُذُکَ سِنَۃٌ وَّلَا نَوْمٌ یَاحَیُّ یَاقَیُوّْمُ اَھْدِأ لَیْلِیْ وَاَنِمْ عَیْنِیْ۔ (حصن حصین) اے اللہ ستارے دور چلے گئے اور آنکھوں نے آرام لیا اور تو زندہ ہے اور قائم رکھنے والا ہے، تجھے نہ اونگھ آتی ہے، نہ نیند آتی ہے، اے زندہ اور قائم رکھنے والے، اس رات کو مجھے آرام