تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۴۔ نماز کی جگہ کا پاک ہونا۔ ۵۔ نماز کا وقت ہونا۔ ۶۔ قبلہ کی طرف رخ کرنا۔ ۷۔ نماز کی نیت کرنا۔ ۸۔ تکبیر تحریمہ۔ ۹۔ قیام یعنی کھڑا ہونا۔ ۱۰۔ قرات یعنی ایک بڑی آیت یا تین چھوٹی آیتیں یا ایک چھوٹی سورت پڑھنا۔ ۱۱۔ رکوع کرنا۔ ۱۲۔ سجدہ کرنا۔ ۱۳۔ قعدۂ اخیرہ۔ ۱۴۔ اپنے ارادہ سے نماز ختم کرنا، اگر ان میں سے کوئی چیزبھی جان کر یا بھول کر رہ جائے تو سجدۂ سہو کرنے سے بھی نماز نہ ہوگی۔واجبات نماز : ذیل کی چیزیں واجب ہیں۔ ۱۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ پڑھنا۔ ۲۔اور اس کے ساتھ کوئی سورت ملانا۔ ۳۔فرضوں کی پہلی دو رکعتوں میں قرات کرنا۔ ۴۔ الحمد کو سورت سے پہلے پڑھنا۔ ۵۔ رکوع کرکے سیدھا کھڑا ہونا۔ ۶۔ دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھنا۔ ۷۔پہلا قعدہ کرنا۔ ۸۔ التحیات پڑھنا۔ ۹۔ لفظ سلام سے نماز ختم کرنا۔ ۱۰۔امام کے لیے مغرب و عشاء کی پہلی دو رکعتوں میں اور فجر و جمعہ و عیدین اور تراویح کی سب رکعتوں میں قرات بلند آواز کے ساتھ پڑھنا۔ ۱۱۔ وتر میں دعائے قنوت پڑھنا۔ ۱۲۔عیدین میں چھ زائدتکبیریں کہنا۔ واجبات میں سے اگر واجب بھول کر چھوٹ جائے تو سجدۂ سہو کرنا واجب ہوگا۔ اگر قصداً کسی واجب کو چھوڑ دیا جائے تو دوبارہ نماز پڑھنا واجب ہے۔ سجدۂ سہو سے بھی کام نہ چلے گا۔ (سجدہ سہو کا بیان آگے آئے گا۔ ان شاء اللہ تعالیٰ)مفسدات نماز : ان چیزوں سے نماز فاسد ہوجاتی ہے۔ ۱۔ بات کرنا، تھوڑی یا بہت، قصداً یا بھول کر۔ ۲۔ سلام کرنا یا سلام کا جواب دینا۔ ۳۔ چھینکنے والے کے جواب میں یرحمک اللہ کہنا۔ ۴۔ رنج کی خبر سن کر إِنَا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ پورا یا تھوڑا سا پڑھنا۔ یا اچھی خبر سن کر اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہنا یا عجیب چیزسن کر سُبْحَانَ اللّٰہِ کہنا۔ ۵۔ دکھ تکلیف کی وجہ سے آہ، اوہ یا اف کرنا۔ ۶۔ قرآن شریف دیکھ کر پڑھنا۔ ۷۔ الحمد شریف یا سورت وغیرہ میں ایسی غلطی کرنا جس سے نماز فاسد ہوجاتی ہے۔ (جس کی تفصیل بڑی کتابوں میں لکھی ہے) ۸۔ عمل کثیر مثلاً ایسا کرنا، جسے دیکھنے والا یہ سمجھے کہ یہ شخص نماز نہیں