تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
پڑھ رہا ہے۔ یا مثلاً دونوں ہاتھوں سے کوئی کام کرنا۔ ۹۔ قصداً یا بھول کر کچھ کھانا پینا۔ ۱۰۔ قبلہ سے سینہ پھر جانا۔ ۱۱۔ درد یا مصیبت کی وجہ سے اس طرح رونا کہ آواز میں حرف نکل جائے۔ ۱۲۔ نماز میں ہنسنا۔نماز کی سنتیں : یہ چیزیں نماز میں سنت ہیں۔ ۱۔ تکبیر تحریمہ کے وقت دونوں ہاتھ اٹھانا۔ ۲۔ مردوں کو ناف کے نیچے اور عورتوں کو سینے پر ہاتھ باندھنا۔ ۳۔ ثنا یعنی سُبْحٰنَکَ اللّٰھُمَّ آخر تک پڑھنا۔ ۴۔ اعوذ باللہ (پوری) پڑھنا۔ ۵۔ بِسْمِ اللّٰہِ (پوری) پڑھنا۔ ۶۔ رکوع اور سجدہ کو جاتے وقت بلکہ ہر ایک رکن سے دوسرے رکن میں منتقل ہونے تک اَللّٰہُ أَکْبَرُ کہنا۔ ۷۔ رکوع سے اٹھتے وقت سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہَ اور رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ کہنا۔ ۸۔ رکوع میں سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ کم سے کم تین مرتبہ کہنا۔ ۹۔ سجدہ میں کم سے کم تین مرتبہ سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی کہنا۔ ۱۰۔ دونوں سجدوں کے درمیان اور التحیات کے لیے مردوں کو بائیں پاؤں پر بیٹھنا اور داہنا پاؤں کھڑا کرنا اورعورتوں کو دونوں پاؤں سیدھی طرف نکال کر دھڑ کے بائیں حصہ پر بیٹھنا۔ ۱۱۔ درود شریف پڑھنا۔ ۱۲۔ درود کے بعد دعا پڑھنا۔ ۱۳۔ سلام کے وقت دائیں بائیں منہ پھیرنا۔ ۱۴۔ سلام میں فرشتوں اور مقتدیوں اور جنات جو حاضر ہوں ان کی نیت کرنا۔نماز کے مستحبات : مندرجہ ذیل چیزیں نماز کے مستحبات ہیں۔ ۱۔ جہاں تک ممکن ہو کھانسی کو روکنا۔ ۲۔ جمائی آئے تو منہ بند کرنا۔ ۳۔ کھڑے ہونے کی حالت میں سجدہ کی جگہ اور رکوع میں قدموں پر اور سجدہ میں ناک پر اور بیٹھے ہوئے گود میں اور سلام کے وقت کاندھے پر نظر رکھنا۔مکروہات نماز : یہ چیزیں نماز میں مکروہ ہیں۔ ۱۔ کوکھ پر ہاتھ رکھنا۔ ۲۔ کپڑا سمیٹنا۔ ۳۔ جسم یا کپڑے سے کھیلنا۔ ۴۔ انگلیاں چٹخانا۔