تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اپنے لیے ناپسند کرتاہے۔ (مشکوٰۃ) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ سب لوگوں کے ساتھ ایسا برتائو رکھے کہ جو اپنے لیے پسند ہو وہ سب کے لیے پسند ہو، اور جو اپنے لیے اچھا نہیں سمجھتااس کو دوسروں کے لیے بھی برا سمجھے، مثلاً اگر اپنے ذمہ کسی کا قرض آتاہو تو یہ خیال کرے کہ میں قرض چاہتا ہوتا تو جلد سے جلد وصول کرتا، لہٰذا اس کے لیے اسی کو پسند کروں اور جلد ادا کروں اسی طرح اگر کسی پر اپنا قرض چاہتا ہو تو یہ سوچے کہ اگر مجھ پر کسی کا قرض ہوتا تو میں مہلت کا خواست گار ہوتا، لہٰذا مجھے چاہیے کہ اس کے لیے وہی پسند کروں جو اپنے لیے پسند کرتا ہوں، لہٰذا اس کو مہلت دوں اور مطالبہ میں سختی نہ کروں، اسی طرح ہر موقع پر اور ہر معاملہ میں سوچ لیا کرے۔ درحقیقت اگر لوگ صرف اسی ایک حدیث پر عمل کرلیں تو کبھی تعلقات میں کشیدگی نہ ہو اور سب آرام سے زندگی گزاریں۔ہرچیز کے ساتھ خوبی کا برتائو کرنا ضروری ہے : (۱۶۱) وَعَنْ شَدَّادٍ بْنِ اَوْسٍ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالیٰ عَنْہُ قَالَ ثِنْتَانِ حَفِظْتُھُمَا عَنْ رَّسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ اِنَّ اللّٰہَ تَعَالیٰ کَتَبَ الْاِحْسَانَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ فَاِذَا قَتَلْتُمْ فَاَحْسِنُوا الْقِتْلَۃَ وَاِذَا ذَبَحْتُمْ فَاَحْسِنُوْا الذِّبْحَۃَ وَلَیُحِدَّ اَحَدُکُمْ شَفَرَتَہٗ وَلْیُرِحْ ذَبِیْحَتَہٗ۔ (رواہ مسلم) ’’حضرت شداد بن اوسؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دو باتیں میں نے (خصوصیت کے ساتھ)یاد رکھی ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کے ساتھ خوبی کا برتائو کرنا ضروری قرار دیا ہے، لہٰذا جب کسی کو (کسی جائز وجہ سے) قتل کرو تو خوبی کے ساتھ قتل کرو اور جب (جانور کو)ذبح کرو تو خوبی کے ساتھ ذبح کرو اور (خوبی کی ایک صورت یہ ہے) کہ ذبح کرنے والا اپنی چھری تیز کرلے اورجانور کو آرام پہنچائے۔‘‘ (مسلم ص ۱۵۲ ج ۲)تشریح : احسان حسن سے لیا گیا ہے جس کا ترجمہ ہم نے ’’خوبی کا برتائو کرنا‘‘ کیا ہے، مومن کو چاہیے کہ جس سے بھی اس کا واسطہ پڑے (انسان ہو یا جانور) اس سے خوبی کا برتائو اور اچھا سلوک کرے، خوبی کے برتائو کا قاعدہ مقرر نہیں جو بیان کردیا جائے، یہ توہر شخص کی خود اپنی بصیرت پر ہے کہ ہر موقع او رہر معاملہ میں یہ غور کرے کہ اس وقت میرے لیے خوبی کے برتائو کا کیا موقع ہے؟ جب ذبح اور قتل کرنے میں بھی خوبی کے برتائو کی ضرورت ہے جو ذرا سی دیر کا کام ہے اور جس میں وقتی تکلیف ہے تو جن اشخاص سے روزانہ واسطہ پڑتا ہو ان کے ساتھ خوبی کا برتائو کرنا کس قدر ضروری ہوگا۔جانور سے اچھا برتائو :