تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جس کے پاس صدقہ کرنے کو مال نہ ہو یہ درود پڑھا کرے :1 اَللّٰھُمَّ صَلِّیْ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُوْلِکَ وَصَلِّ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمٰتِ۔ (الترغیب عن ابن حبان) اے اللہ رحمت نازل فرما حضرت محمد (ﷺ) پر جو تیرے بندے اور رسول ہیں اور تمام مومنین، مومنات، مسلمین و مسلمات پر (بھی) رحمت نازل فرما۔ (1 اس کا پڑھنا زکوٰۃ دینے کے قائم مقام ہوگا۔ کما فی الحدیث فانھا زکوۃ (الترغیب:۲/۵۰۲)شب قدر کی یہ دعا ہے : اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّیْ۔ اے اللہ بیشک تو معاف فرمانے والا ہے، معاف کرنے کو پسند فرماتا ہے۔ لہٰذا تو مجھے معاف فرمادے۔اپنے ساتھ احسان کرنے والے کو یہ دعا دے : جَزَاکَ اللّٰہُ خَیْرًا۔ (مشکوٰۃ) تجھے اللہ (اس) کی جزائے خیر دے۔جب قرضہ دار قرض ادا کردے تو اس کو یوں دعا دے : اَوْفَیْتَنِیْ اَوفَی اللّٰہُ بِکَ۔ (حصن) تو نے میرا قرضہ ادا کردیا۔ اللہ تجھے (دنیا و آخرت) میں بہت دے۔جب اپنی کوئی محبوب چیز دیکھے تو یہ پڑھے : اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ بِنِعْمَتِہٖ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ۔ (حصن) سب تعریف اللہ کے لیے ہے۔ جس کی نعمت سے اچھی چیزیں مکمل ہوتی ہیں۔اور جب کبھی دل برا کردینے والی چیز پیش آئے تو یوں کہے : اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کُلِّ حَالٍ۔ (حصن) ہر حال میں اللہ تعریف کا مستحق ہے۔جب کوئی چیز گم ہوجائے تو یہ پڑھے : اَللّٰھُمَّ رَادَّالضَّآلَۃِ وَھَادِیَ الضَّآلَّۃِ اَنْتَ تَھْدِیْ مِنَ الضَّلَالَۃِ اُرْدُوْ عَلٰی ضَآلَّتِیْ بِقُدْرِتَکَ