تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۰۔ وضو کے ختم پر دعا پڑھنا۔مکروہات وضویہ ہیں جن سے بچنا چاہیے: ۱۔ ناپاک جگہ وضو کرنا۔ ۲۔ سیدھے ہاتھ سے ناک صاف کرنا۔ ۳۔ وضو کرتے وقت دنیا کی باتیں کرنا۔ ۴۔ خلاف سنت وضو کرنا۔ ۵۔ پانی زیادہ بہانایا اتنا کم خرچ کرنا کہ مسنون طریقہ پر وضو نہ ہوسکے۔ ۶۔ زور سے چھپکے مارنا۔نواقض وضو: ان چیزوں سے وضو ٹوٹ جاتا ہے: ۱۔ پاخانہ کرنا۔ ۲۔ پیشاب کرنا۔ ۳۔ ہوا خارج ہونا۔ ۴۔ خون یا پیپ کا نکل کر بہہ جانا۔ ۵۔ منہ بھر کر قے کرنا۔ ۶۔ لیٹ کر یا ٹیک لگا کر سوجانا۔ ۷۔ مست یا بے ہوش ہوجانا۔ ۸۔ رکوع سجدہ والی نماز میں بالغ مرد یا عورت کا قہقہہ مار کر یعنی اس طرح ہنسنا کہ قریب والا سن سکے۔وضو کا طریقہ: وضو کرنے کا طریقہ یہ ہے ْکہ پاک برتن میں پانی لے کر پاک جگہ پر بیٹھو، اگر اونچی جگہ قبلہ رو بیٹھنے کا موقع ہو تو یہ بہتر ہے اور آستین کہنیوں سے اوپر چڑھالو، پھر بسم اللہ پڑھو اور تین بار گٹوں تک دونوں ہاتھ دھوؤ، پھر تین مرتبہ کلی کرو اور مسواک کرو، مسواک نہ ہو تو انگلی سے دانت مل لو، پھر تین مرتبہ ناک میں پانی ڈال کر یعنی سانس کے ساتھ پانی اوپر کو نرم جگہ تک لے کر جائیں، ہاتھ سے تین بار ناک صاف کرو، پھر تین مرتبہ منہ دھوؤ، منہ پر پانی زور سے نہ مارو، پیشانی کے بالوں سے ٹھوڑی کے نیچے تک اور ادھرادھر دونوں کانوں کی لو تک منہ دھولو، پھر کہنیوں سمیت دونوں ہاتھ دھوؤ، پہلے داہنا ہاتھ تین بار پھر بایاں ہاتھ تین بار دھونا چاہیے، پھر دونوں ہاتھ پانی سے تر کرکے یعنی بھگو کر سر کا مسح کرو، پھر کانوں کا مسح کرو، پھر گردن کا مسح کرو، پھر تین تین بار دونوں ٹخنوں سمیت پاؤں دھوؤ، پہلے داہنا پاؤں، پھر بایاں پاؤں دھونا چاہیے، پھر وضو کے بعد والی دعا پڑھو۔ (دعاؤں کے بیان میں وضو کی دعائیں بھی آرہی ہیں)