تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۴۔ دونوں پاؤں ٹخنوں سمیت ایک ایک بار دھونا۔وضو کی سنتیں : ۱۔ اول نیت کرنا۔ ۲۔ شروع میں بسم اللہ پڑھنا۔ ۳۔ شروع میں دونوں ہاتھ کلائی تک دھونا۔ ۴۔ کلی کرنا۔ ۵۔ مسواک کرنا۔ ۶۔ ناک میں تین بار پانی ڈالنا، یعنی سانس کے ساتھ نرم جگہ تک پانی لے جانا۔ ۷۔ پھر تین بار ناک جھاڑنا۔ ۸۔ تین تین بار دھونا۔ ۹۔ سارے سر اور کانوں کا مسح کرنا۔ ۱۰۔ ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں کا خلال کرنا۔ ۱۱۔ لگاتار اس طرح دھونا کہ پہلا عضو خشک نہ ہونے پائے اور دوسرا عضو دھل جائے۔ ۱۲۔ ترتیب وار دھونا کہ پہلے منہ دھوئے، پھر کہنیوں سمیت ہاتھ دھوئے، پھر سر کا مسح کرے، پھر پاؤں دھوئے۔ سنت چھوڑنے سے وضو تو ہوجاتا ہے مگر ثواب کم ملتا ہے۔وضو کے مستحبات: ۱۔ ہاتھ اور پاؤں دھونے میں داہنے سے شروع کرنا۔ ۲۔ گردن کا مسح کرنا۔ ۳۔ قبلہ رو ہوکر بیٹھنا۔ ۴۔ پہلے ہاتھ پاؤں تر ہاتھ سے مل لینا (تاکہ دھوتے وقت خوب پانی پہنچ جائے)۔ ۵۔ انگوٹھی کو خوب ہلالینا، اگر بغیر ہلائے پانی پہنچ جاتا ہو(اور اگر انگوٹھی تنگ ہوتو بغیر ہلائے پانی نہ پہنچتا ہو تو اس کو اتار کر یا ہلا کر پانی پہنچانا فرض ہے)۔ ۶۔ وضو کرتے وقت دوسرے سے مدد نہ لینا (یعنی اعضاء وضو پر دوسرے کا ہاتھ استعمال نہ کرنا)۔ ۷۔ اونچی جگہ پر بیٹھنا۔ ۸۔ آنکھوں کے گوشوں کا اور ہر اس جگہ کا خاص خیال رکھنا جہاں پانی نہ پہنچنے کا کچھ احتمال رہ جائے۔ ۹۔ پاؤں بائیں ہاتھ سے دھونا۔