تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
سے اس کوتاہی کی بھی تلافی ہوگی جو عمل کی ادائیگی میں ہوجایا کرتی ہے اور جو عمل کیا ہے وہ بھی لائق قبول ہوجائے، ان شاء اللہ تعالیٰ۔ گناہ گار گناہ کرکے استغفار کرتے ہیں اور عابد و زاہد بندے نیکی کرکے استغفار کرتے ہیں، کیوں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ عالی کے لائق ہم سے عمل نہ ہوسکا۔ ہر نماز کے بعد سنت کے مطابق تین بار استغفار کرے، یعنی استغفراللہ کہے اور یہ دعا پڑھے جو اوپر گزری، اور اس کے علاوہ مندرجہ ذیل دعاؤں میں سے جو دعا چاہے پڑھے یا سب کو پڑھ لے۔ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، جو تنہا ہے، اس کاکوئی شریک نہیں، اسی کے لیے ملک ہے اور اسی کے لیے سب تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اَللّٰھُمَّ لَا مَانِعَ لِمَآ اَعْطَیْتَ وَلَا مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا یَنْفَعُ ذَالْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ۔ اے اللہ جو تو دے اس کو کوئی روکنے والا نہیں اور جو تو روکے اس کا کوئی دینے والا نہیں، اور کسی مال دار کو تیرے عذاب سے مال داری نہیں بچاسکتی۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْجُبْنِ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْبُخْلِ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ اَرْذَلَ الْعُمْرِ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الدُّنْیَا وَعَذَابِ الْقَبْرِ۔ اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں، بزدلی سے اور کنجوسی سے اور نکمّی عمر سے اور دنیا کے فتنہ سے اورقبر کے عذاب سے۔ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ مَا قَدَّمْتُ وَمَآ اَخَّرْتُ وَمَآ اَسْرَرْتُ وَمَآ اَعْلَنْتُ وَمَآ اَسْرَفْتُ وَمَآ اَنْتَ اَعْلَمُ بِہٖ مِنِّی اَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَاَنْتَ الْمُؤْخِرُ لَآاِلٰـہَ اِلَّا اَنْتَ۔ اے اللہ میرے اگلے پچھلے گناہ اور وہ گناہ جو میں نے پوشیدہ طور پر کیے اور ظاہراً کیے، سب کو بخش دے اور میرے حد سے بڑھ جانے کو معاف فرمادے اور ان گناہوں کو بھی بخش دے جن کو تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے۔ تو ہی آگے بڑھانے والا ہے اور تو ہی پیچھے ہٹانے والا ہے۔ تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ اَللّٰھُمَّ اَعِنِّیْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ۔ (ابو داود) اے اللہ میری مدد فرما کہ میں تیرا ذکر اور شکر کروں اور تیری اچھی عبادت کروں۔ فائدہ: ہر فرض نماز کے بعد جو شخص آیت الکرسی پڑھ لیا کرے اس کے متعلق حدیث شریف میں ارشاد ہے کہ ایسے شخص کو جنت کے داخلہ سے صرف موت ہی روکے ہوئے ہے۔ (بیہقی فی شعب الایمان) حضرت عقبہ بن عامرؓ کا بیان ہے کہ رسول اکرمﷺ نے مجھے حکم دیا کہ ہر فرض نماز کے بعد معوذات یعنی سورۂ قُلْ یٰٓـاَیُّہَا الْکٰفِرُوْنَ اور قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدْ اور سورۂ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اور سورۂ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ پڑھا کرو۔ (مشکوٰۃ) ۲۲۔ وَعَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ؓ قَالَ جَائَتْ فَاطِمَۃُ ؓ اِلَی النَّبِیِّ ﷺ تَسْأَلُہٗ خَادِمًا فَقَالِ اَلَا اَدُلُّکِ عَلٰی مَا ھُوَ خَیْرٌ مِّنْ خَادِمُ تُسَبِّحِیْنَ اللّٰہَ ثَلَاثًا وَّثَلَاثِیْنَ وَتَحْمَدِیْنَ اللّٰہَ ثَلَاثًا وَّثَلَاثِیْنَ وَتُکَبِّرِیْنَ اَللّٰہ اَرْبَعًا وَّثَلَاثِیْنَ عِنْدَ کُلِّ صَلٰوۃٍ وَعِنْدَ مَنَامِکِ۔ (رواہ مسلم) حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ حضرت فاطمہؓ حضور اقدسﷺ کی خدمت میں ایک