تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کہ پہلے ناک، پھر ماتھا رکھا جائے اور ہاتھ اس طرح رکھے کہ دونوں بانہیں زمین پر بچھ جائیں اور ہاتھ پاؤں کی انگلیاں قبلہ رخ کردے، مگر پاؤں کھڑے نہ رکھے بلکہ داہنے طرف کو نکال دے اور خوب سمٹ کر سجدہ کرے کہ پیٹ دونوں رانوں سے اور کہنیاں دونوں پہلوؤں سے مل جائیں اور سجدے میں کم از کم تین مرتبہ سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی کہے۔ اس کے بعد اس طرح بیٹھے کہ دونوں پاؤں داہنی طرف کو نکال دے اور پچھلے دھڑکے بائیں حصہ پر بیٹھ جائے اور دونوں ہاتھ اپنی رانوں پر اس طرح رکھے کہ انگلیاں خوب ملی ہوئی ہوں اور قبلہ رخ ہوں، پھر اَللّٰہُ اَکْبَرْ کہتے ہوئے دوسرے سجدے میں جائے، اس میں بھی کم از کم تین مرتبہ سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی کہے اور یہ سجدہ بھی اسی طرح کرے۔ جس طرح ابھی اوپر بیان ہوا۔ (دوسرے سجدہ کے ختم پر ایک رکعت ہوگئی) دوسرے سجدہ کے بعد دوسری رکعت کے لیے اَللّٰہُ اَکْبَرْ کہتی ہوئی سیدھی کھڑی ہوجائے اور اٹھتے وقت زمین پر ہاتھ نہ ٹیکے، سیدھی کھڑی ہوکر بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر سورۂ فاتحہ پڑھے اور وَلَا الضَّآلِّیْنَ کے فوراً بعد آمین کہے۔ اس کے بعد بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کہے۔ پھر قرآن مجید کی کوئی سورت یا کسی بھی جگہ سے کم از کم تین آیات پڑھے، اس کے بعد اسی طرح ایک رکوع اور دو سجدے کرے جس طرح پہلی رکعت میں بیان ہوا، دوسرے سجدہ سے فارغ ہوکر اس طرح بیٹھ جائے جس طرح دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھنا بتایا، یعنی دونوں پاؤں داہنی طرف کو نکال دے اور پچھلے دھڑکے بائیں حصہ پر بیٹھ جائے اور دونوں ہاتھ اپنی رانوں پر اس طرح رکھے کہ انگلیاں خوب ملی ہوئی ہوں اور قبلہ رخ ہوں، جب بیٹھ جائے تو تشہد یعنی التحیات آخر تک پڑھے، التحیات پڑھتے ہوئے اَشْھَدُ اَنْ لَّآاِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ پر پہنچے تو داہنے ہاتھ کی بیچ کی انگلی اور انگوٹھے کو ملا کر گول حلقہ بنائے اور چھنگلیا او راس کے آس پاس والی انگلی کوبند کرلے اور جب لَآ اِلٰـہَ کہے تو شہادت کی انگلی اٹھائے اور اِلَّا اللّٰہُ کہے تو اس انگلی کو جھکادے۔ مگر دونوں انگلیاں بند کرنے اور انگوٹھے سے بیچ کی انگلی کو ملانے سے جو شکل بن گئی ہے اس کو آخر نماز تک باقی رکھے، التحیات سے فارغ ہوکر درود شریف پڑھے، پھر کوئی دعا پڑھے جو قرآن و حدیث میں آئی ہو، اس کے بعد داہنی طرف کو منہ کرتے ہوئے اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ کہے اور نماز سے نکلنے کی نیت کرے اور عَلَیْکُمْ (تم پر) کہتے ہوئے ان فرشتوں کی نیت کرے جو داہنی طرف ہوں۔ پھر اسی طرح بائیں طرف منہ پھیرتے ہوئے اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ کہے اور اس وقت عَلَیْکُمْ کے خطاب سے ان فرشتوں کی نیت کرے جو بائیں طرف ہوں۔ یہ دو رکعت نماز ختم ہوگئی۔ دو رکعت فرض، سنت اور نفل سب نمازوں میں پڑھی جاتی ہیں اور تین رکعات نماز مغرب کے فرض اور عشاء کے بعد وتر پڑھے جاتے ہیں۔ سنت اور نفل کی تین رکعتیں نہیں ہوتی ہیں، اور چار رکعت نماز فرض، سنت اور نفل تینوں میں ہوتی ہیں، اگر کسی کو چار رکعت نماز پڑھنی ہے تو دوسری رکعت میں بیٹھ کر عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ تک پڑھ کر کھڑی ہوجائے، اس کے بعد دو رکعتیں اور پڑھے، تیسری رکعت بِسْمِ اللّٰہِ