تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اتنا موٹا ہے کہ بیچ سے چر سکتا ہے تو اس کو پلٹ کر دوسری طرف نماز پڑھنا درست ہے، اور اگر اتنا موٹا نہ ہو تو جب تک پاک نہ کرلیا جائے اس پر نماز درست نہ ہوگی۔ 5 دو تہہ کا کپڑا، اورایک تہہ نجس ہے، دوسری پاک ہے، تو اگر دونوں تہیں سلی ہوئی نہ ہوں تو پاک تہہ کی طرف نماز پڑھنا درست ہے اور اگر دونوں سلی ہوئی ہوں تو پاک تہہ پر بھی نماز پڑھنا درست نہیں ہے۔ 6 چھوٹا بچہ یا کوئی دیوانہ یا فاسق یا کافر پانی میں ہاتھ ڈال دے تو اس پانی کو پاک ہی سمجھیں گے، ہاں اگر یہ یقین ہو کہ ناپاک ہاتھ پانی میں ڈال دیا تو ناپاک ہوجائے گا، اسی طرح کافروں کی بنائی ہوئی مٹھائی اور ان کا پکایا ہوا کھانا اور بنایا ہوا کپڑا ان سب کو اس وقت تک پاک سمجھیں گے جب تک کہ ناپاکی کا یقین نہ ہو، لیکن اگر پرہیز کرے تو بہتر ہے، البتہ ان لوگوں کا پکایا ہوا گوشت نہ کھائے اور نہ وہ چیز کھائے جس میں گوشت پڑا ہوا ہو۔ 7 نجاستوں سے جو بخارات اٹھیں اور بدن اور کپڑوں کے اوپر سے گزریں تو ان کی وجہ سے ناپاکی کا حکم نہیں لگایا جائے گا۔ 8 پھولوں میں جو کیڑے پڑ جاتے ہیں وہ پاک ہیں، لیکن اگر ان میں جان پڑگئی ہو تو ان کا کھانا درست نہیں ہے، بہت سے لوگ کیڑوں سمیت گولر کھاجاتے ہیں، یہ جائز نہیں ۔ اگر سرکہ میں کیڑے پڑجائیں تو چھان کر سرکہ کھالیں، کیڑوں کو نہ کھائیں ۔ اگر کھانا، گوشت، شوربا، حلوہ وغیرہ سڑجائے تو سڑنے سے ناپاک نہیں ہوتا، البتہ جو نقصان دے اس کا کھانا درست نہیں ہے۔ 9 حلال جانور کا انڈا بھی پاک اور حلال ہے، لیکن گندہ انڈا کھاناحلال نہیں، اگر حلال جانور کا انڈا گندہ ہوگیا اور اسی طرح صحیح سالم جیب میں رکھے ہوئے نماز پڑھ لی تو نماز ہوجائے گی، لیکن اگر وہ ٹوٹ گیا تو ناپاک مانا جائے گا اور اس سے کپڑا اور بدن بھی ناپاک ہوجائے گا۔ 0 دودھ دوہتے وقت اگر ایک دو مینگنی یا ذرا سا گوبر جو ایک دو مینگنی کے بہ قدر ہو، دودھ کے برتن میں گر جائے تو اس سے دودھ کو ناپاک نہ کہا جائے گا اور اس کا پینا جائز ہے، بہ شرطے کہ فوراً نکال دیا ہو۔ a جس پانی سے وضو اور غسل کرلیا ہو پاک ہے، بہ شرطے کہ اس سے حقیقی نجاست دور نہ کی گئی ہو، لیکن باوجود پاک ہونے کے اس سے دوبارہ وضو اور غسل نہیں ہوسکتا۔ ؓ اگر تنور ناپاک ہوجائے توا س میں آگ جلادینے سے پاک ہوجائے گا، بہ شرطے کہ آگ کی وجہ سے نجاست کا اثر ختم ہوجائے۔ ؓ ناپاک تیل یا ناپاک چربی سے اگر صابن بنالیا جائے تو وہ صابن پاک ہے۔ d اگر کسی نے فصد کھلوائی یا کسی جگہ آپریشن کرایا اور اس جگہ خون یا پیپ لگ گئی، اور پانی سے دھونا نقصان کرتا ہو تو تین بار پانی میں تر کیے ہوئے کپڑے سے پونچھ دینے سے پاک ہوجائے گا، لیکن ہر بار دوسرا کپڑا لے۔