تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ؓ نماز میں سجدہ کی آیت پڑھ کر اگر فوراً رکوع میں چلی جائے اور رکو ع میں یہ نیت کرے کہ میں سجدہ تلاوت کی طرف سے بھی یہی رکوع کرتی ہوں، تب بھی وہ سجدہ ادا ہوجائے گا اور اگر رکوع میں یہ نیت نہیں کی تو رکوع کے بعد سجدہ جب کرے گی، تو اسی سجدہ سے سجدۂ تلاوت بھی ادا ہوجائے گا، سجدۂ تلاوت کی نیت کرے یا نہ کرے، بشرطے کہ سجدہ کی آیت پڑھنے کے بعد تین آیات سے زیادہ قرآن نہ پڑھا ہو اور اس سے پہلے ہی رکوع و سجدہ کرلیاہو۔ ؓ نماز پڑھتے میں کسی دوسرے سے سجدہ کی آیت سنے تو نماز میں سجدہ نہ کرے، بلکہ نماز کے بعد کرے، اگر نماز ہی میں یہ سجدہ کرے گی تو سجدہ ادا نہ ہوگا، نماز کے بعد پھر کرنا پڑے گا۔ d ایک ہی جگہ بیٹھے بیٹھے سجدہ کی ایک ہی آیت کو کئی بار پڑھے، ایک ہی سجدہ واجب ہوگا۔ چاہے اخیر میں سجدہ کرلے، چاہے پہلی دفعہ پڑھ کر سجدہ کرلے، پھر اسی کو بار بار دہراتی رہے اور اگر جگہ بدل گئی تب بھی اسی آیت کو دہرایا، پھر تیسری جگہ جاکر وہی آیت پڑھی، اسی طرح برابر جگہ بدلتی رہی تو اس طرح جتنی دفعہ دہراتی رہے گی اتنی ہی دفعہ سجدہ واجب ہوگا۔ ؑ اگر ایک ہی جگہ بیٹھے بیٹھے سجدہ کی کئی آیتیں پڑھیں تو جتنی آیتیں پڑھے اتنے ہی سجدے کرے۔ f بیٹھے بیٹھے سجدہ کی کوئی آیت پڑھی، پھر اٹھ کھڑی ہوئی، لیکن چلی پھری نہیں، جہاں بیٹھی تھی وہیں کھڑے کھڑے وہی آیت پھر دہرائی تو ایک ہی سجدہ واجب ہے۔ g ایک جگہ سجدہ کی آیت پڑھی اور اٹھ کر کسی کام کو چلی گئی، پھر اسی جگہ آکر وہی آیت پڑھی تودو سجدے کرے۔ h اگر نماز میں سجدہ کی ایک ہی آیت کو کئی دفعہ پڑھے تب بھی ایک ہی سجدہ واجب ہے چاہے سب دفعہ پڑھ کر اخیر میں سجدہ کرے یا ایک دفعہ پڑھ کر سجدہ کرلے، پھر اسی رکعت میں یا دوسری رکعت میں وہی آیت پڑھے۔ i سجدہ کی کوئی آیت پڑھی اور سجدہ نہیں کیا، پھر اسی جگہ نیت باندھ لی اور وہی آیت پھر نماز میں پڑھی اور نماز میں سجدہ تلاوت کیا تو یہی سجدہ کافی ہے۔ دونوں سجدے اسی سے ادا ہوجائیں گے، البتہ اگر جگہ بدل گئی ہو تو دوسرا سجدہ بھی واجب ہوگا اور اگر سجدہ کی آیت پڑھ کر سجدہ کرلیا پھر اسی جگہ نماز کی نیت باند ھ لی اور وہی آیت نماز میں دہرائی تو اب نماز میں دوبارہ سجدہ تلاوت کرے۔ j پڑھنے والی کی جگہ نہیں بدلی، ایک ہی جگہ بیٹھے بیٹھے ایک آیت کو بار بار پڑھتی رہی، لیکن سننے والی کی جگہ بدل گئی کہ پہلی مرتبہ اور جگہ سنا تھا اوردوسری مرتبہ دوسری جگہ اور تیسری مرتبہ تیسری جگہ تو پڑھنے والی پر ایک ہی سجدہ واجب ہے اور سننے والی پر کئی سجدے واجب ہوں گے جتنی دفعہ سنے اتنے ہی سجدے کرے۔ k اگر سننے والی کی جگہ نہیں بدلی بلکہ پڑھنے والی جگہ بدل گئی تو پڑھنے والی پر کئی سجدے واجب ہوں گے اور سننے والی پر ایک ہی سجدہ واجب ہوگا۔