تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
خَیْرُبَیْتٍ فِی الْمُسْلِمِیْنَ بَیْتٌ فِیْہِ یَتِیْمٌ یُحْسَنُ اِلَیْہِ وَشَرُّبَیْتٍ فِی الْمُسْلِمِیْنَ بَیْتٌ فِیْہِ یَتِیْمٌ یَسَائِ اِلَیْہِ۔ (رواہ ابن ماجہ) ’’حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ مسلمانوں میں سب سے بہتر گھر وہ ہے جس میں کوئی یتیم ہو اور اس کے ساتھ اچھا سلوک کیا جاتا ہو اور مسلمانوں میں بدترین گھر وہ ہے جس میں کوئی یتیم ہو اور اس کے ساتھ برا برتائو کیاجاتاہو۔‘‘ (مشکوٰۃ المصابیح ص ۴۲۳، از ابن ماجہ) (۱۶۴) وَعَنْ اَبِیْ ھُرِیْرَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالیٰ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَلسَّاعِیْ عَلَی الْاَرْمِلَۃِ وَالْمَسَاکِیْنِ کَالسَّاعِیْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ وَاَحْسِبْہٗ قَالَ کَالْقَائِمِ لاََیَفْتُرُوْکَالصَّائِمِ لاََیُفْطِرُ۔ (رواہ البخاری ومسلم) ’’حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ بیوائوں اور مسکینوں کے لیے مال کمانے والا ایسا ہے جیسے کوئی شخض فی سبیل اللہ یعنی جہادمیں محنت اور مشقت کے ساتھ لگاہوا ہو۔ راوی کہتے ہیں کہ مجھے یاد پڑتاہے کہ (اس کے ساتھ) یہ بھی فرمایا کہ اس شخص کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی شخص (راتوں رات نما زمیں) کھڑا رہے جس میں سستی نہ کرے اور جیسے کوئی شخص (لگاتار) روزے رکھاکرے اور درمیان میں بے روزہ نہ رہے۔‘‘ (مشکوٰۃ ۴۲۲، از بخاری و مسلم) تشریح: ان روایات سے بیوائوں اور مسکینوں اور یتیموں کی خدمت کی فضیلت معلوم ہوئی، اپنے کسی رشتہ دار کے یتیم بچے ہوں یا کسی دوسرے مسلمان کے ان کی پرورش اور نگہداشت اور دلداری کی طرف بہت فکر کے ساتھ توجہ کرنی چاہیے۔ حضرت ابوامامہؓ سے روایت ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے کسی یتیم کے سر پر ہاتھ پھیرا اور یہ کام صرف اللہ کے لیے کیا تو اس کے لیے ہر بال کے عوض جس پر اس کا ہاتھ گزرے گاچند نیکیاں ملیں گی اور جس نے کسی یتیم بچی یا بچہ کے ساتھ اچھا سلوک کیا جو اس کے پاس رہتاہو تو میں اور وہ جنت میں اس طرح ہوں گے۔ لفظ ’’اس طرح سے‘‘ فرماتے ہوئے آپ نے اپنی دونوں انگلیاں (بیچ والی اور شہادت کی انگلی ملالیں) (احمد وترمذی) حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی سخت دلی کی شکایت کی، آپ نے فرمایا تو یتیم کے سر پر ہاتھ پھیرا کر اور مسکین کو کھانا کھلایا کر۔ (احمد) حضرت عوف بن مالکؓ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں اور وہ عورت جس کے رخساروں پر سیاہی آگئی ہو قیامت کے دن ان دونوں (انگلیوں یعنی بیچ کی انگلی اور اس کے پاس والی شہادت کی انگلی) کی طرح (قریب قریب) ہوں گے، پھر اس عورت کی صفت بتاتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ سیاہ رخساروں والی عورت سے وہ عورت مراد ہے جو صاحب حیثیت اور خوبصورت تھی، اپنے شوہر سے بیوہ ہوگئی اوراس نے اپنے یتیم بچوں کی پرورش