تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سے مطلع کرتا رہے، اور جو ان میں خرابی دیکھے اسے مخلصین کے طریقے سے دور کرے، غرضیکہ ان کی دنیا اور آخرت کے متعلق جو بھی بھلائی ان تک پہنچا سکتا ہے پہنچادے۔ عام مسلمانوں کی خیرخواہی یہ ہے کہ جب کوئی مسلمان مریض ہوجائے تو اس کی عیادت کرے، وفات پا جائے تو اس کے کفن دفن اور نماز جنازہ میں شریک ہو، جب کسی ضرورت یا ضیافت کے لیے بلائے تو اس کے پاس چلا جائے، جب اس سے ملاقات ہو تو سلام کرے، وہ سلام کرے تو سلام کا جواب دے۔ اسے چھینک آئے اور وہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہے تو یہ یَرْحَمُکَ اللّٰہِ کہے، اس کے سامنے اور پیچھے اس کی خیرخواہی کرے، ہدیہ لیا دیا کرے، وہ مقروض ہو، اور ادا نہ کرسکتا ہو تو اس کا قرضہ ادا کردے، خود اس پر اپنا قرضہ ہو تو سختی سے تقاضا نہ کرے، مہلت دے دے اور معاف بھی کردیا کرے، کسی گناہ پر اسے عار نہ دلائے، اس کی مصیبت پر خوش نہ ہو، اس کا مذاق نہ اڑائے، اس کے دکھ درد میں کام آئے، اس کو حقیر نہ جانے، وقت ضرورت اس کی (جانی و مالی) مدد سے منہ نہ موڑے، اس سے اللہ کے لیے محبت کرے، جو اپنے لیے پسند کرے وہی اس کے لیے پسند کرے اور جو اپنے لیے ناپسند کرے وہی اس کے لیے ناپسند کرے، اس کی غیبت نہ کرے، نہ اس کی غیبت سنے، دوسراا س کی غیبت کرتا ہو تو اس کا پارٹ لیوے، یعنی جس کی غیبت ہورہی ہے اس کی حمایت کرے اور اس کی طرف سے بولے اور غیبت کرنے والے کی بات کاٹ دے، اس کے بارے میں اچھا گمان رکھے، اس کی غلطی معاف کردے، چھوٹوں پر رحم کرے، بڑوں کا احترام کرے، بوڑھے مسلمان کے ا عزاز اور خدمت کا خاص خیال رکھے، اپنی ضرورت کا ایثار کرکے مسلمان بھائی کی حاجت پوری کردے، کسی کے گھر جانا ہو تو اس کے مقام خاص مسند و کرسی کے اوپر نہ بیٹھے، اور نہ اس کے گھر میں امام بنے۔ جب مسلمان کو اپنی مجلس میں آتا ہوا دیکھے تو جگہ ہوتے ہوئے بھی اس کے احترام کے لیے ذرا سا ہٹ جائے۔ ماں باپ، اولاد، شوہر، شاگرد غرضیکہ ہر چھوٹے بڑے کے حقوق معلوم کرکے ادا کرے۔ معاملہ میں فریب نہ دے، نہ خیانت کرے، جو معاملہ کرکے پچھتاوے، اس کا پچھتا وادور کردے، یعنی معاملہ توڑ دے، بیچتے وقت جھکا کر تولے، ضرورت کے وقت غلہ ہرگز نہ روکے، دوسرے بھائی کے بھاؤ پر بھاؤ نہ کرے، نہ اس کے پیغام نکاح پر اپنا پیغام بھیجے، خریدنے کی نیت نہ ہو تو دام لگا کر دوسرے کو دھوکا میں نہ ڈالے، راستوں میں پانی کے گھاٹ پر اور جہاں لوگ اٹھتے بیٹھے ہوں (سایہ میں یا سردی کے موسم میں دھوپ میں) وہاں پاخانہ پیشاب نہ کرے، دو آدمیوں کے درمیان ان کی اجازت کے بغیر یا کسی کو اٹھا کر خود اس کی جگہ نہ بیٹھے، گردنوں سے پھاند کر مجلس میں نہ آئے، چھپ کر کسی کی بات نہ سنے جسے وہ سنانا نہیں چاہتے، گالی نہ دے، تہمت نہ لگائے، چغل خوری سے بچے، کسی کی چیز مذاق میں لے کر نہ رکھ لے، بغیر اجازت کسی کے گھر میں نہ داخل ہو، نہ نظر ڈالے، مشورہ صحیح دے، ہر شخص سے اس کے مرتبہ کے موافق پیش آئے، سب سے نرمی اور