تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
حضرت محمد رسول اللہ ﷺ پر ایمان لانے میں اور آپ کے دین پر عمل پیرا ہونے میں ہے، کوئی کیسا ہی عبادت گزار اور تارک دنیا اور ریاضت و مجاہدہ والا ہو اگر حضرت محمد رسول اللہ ﷺ پر ایمان لائے بغیر مرگیا تو ہمیشہ کے لیے دوزخی ہوگا۔ اس کی نجات کبھی نہ ہوگی۔ قرآن مجید میں ارشاد ہے: {وَمَآ اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا کَآفَّۃً لِّلنَّاسِ بَشِیْرًا وَّنَذِیْرًا وَّلٰـکِنَّ اَکْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَo}1 (1 سباء: ۲۸) اور ہم نے آپ کو تمام لوگوں کے واسطے پیغمبر بناکر بھیجا ہے۔ خوش خبری سنانے والے اور ڈرانے والے۔ لیکن اکثر لوگ نہیں سمجھتے۔ آج کل لوگ ایمان اور ایمانیات کے جاننے اور سمجھنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔ اکثر تو ایسے ہیں جو علم دین اور علم دنیا دونوں سے بے بہرہ ہیں اور بہت سے لوگ ایسے ہیں جو علوم عصریہ (سائنس، آرٹس وغیرہ) کے پیچھے دوڑ لگاتے ہیں اور ان میں ماہر ہوکر بڑی بڑی نوکریاں بھی حاصل کرلیتے ہیں، لیکن ایمان اور اس کے تقاضوں سے بالکل نابلد ہوتے ہیں، ناواقفوں سے اسلام کی باتیں سنتے ہیں، پھر ان پر اعتراض کرتے ہیں۔ ایمانیات کو سمجھنے کے لیے ایک گھنٹہ بھی خرچ نہیں کرتے۔ ایسے لوگوں کو دشمنان دین طرح طرح کی ملحدانہ باتیں سمجھادیتے ہیں۔ کوئی تو وحدت ادیان کا قائل ہے۔ یعنی اپنی جہالت سے یہ سمجھتا ہے کہ تمام مذاہب کا مقصود ایک ہے۔ گو راستے الگ الگ ہیں، اس لیے ان کے خیال میں جو مذہب بھی اختیار کرلے نجات پاجائے گا، (والعیاذ باللہ) اور کچھ لوگ مذہب کے قائل نہیں، یہ لوگ مذہب کو مذہب والوں کا گورھ دھندا بتاکر دنیا کی عیش و عشرت میں لگے رہتے ہیں، کچھ لوگ زر اور زن کی خاطر اسلام کو چھوڑ کر نصرانیت اختیار کرلیتے ہیں۔ حضور اقدس ﷺ نے واضح الفاظ میں بتادیا کہ میری بعثت کے بعد میرے دین کے علاہ جو بھی کوئی دوسرا دین اختیار کرے گا ہمیشہ کے لیے دوزخ میں جائے گا، خوب سمجھ لو اور سمجھادو، جو لوگ کسی بھی مذہب کے قائل نہیں، وہ بھی منکر اسلام ہیں، اور ہمیشہ کے لیے دوزخی ہیں۔ اس بات کے کہنے میں نہ جھجکو، خوب ڈنکے کی چوٹ پر بیان کرو۔ بہت سے۔۔۔۔۔ ہندو، نصرانی اور بدھسٹ اسلام کوحق جانتے ہیں لیکن دنیاوی منافع اور قوم و برادری کی ناراضگی اور بچوں کے بیاہ شادی کے مسائل کو سوچ کر اوربعض یہ معلوم کرکے کہ اسلام سراپا عمل ہے اور ہر شعبہ زندگی میں مذہب کی پابندی کیسے کریں گے اسلام کو قبول نہیں کرتے، ان لوگوں نے اسلام کوحق تو جانا مگر قبول نہیں کیا، اور یہ سمجھ کر رہ گئے کہ جیسے دوسرے رواجی دین ہیں ایسے ہی اسلام بھی ایک دین ہے، حالاں کہ اسلام قبول کرنے والے پر اللہ تعالیٰ نے جو خالق و مالک ہے آخرت کی نجات کا مدار رکھا ہے۔ جو اسلام قبول کرے گا اور اسی پر مرے گا جنتی ہوگا، اور جو اسلام کے علاوہ کسی دین پر مرے گا یا ملحد و زندیق یا بے دین ہوگا، وہ ہمیشہ کے لیے دوزخ میں جائے گا، مسئلہ صرف دنیا کا نہیں ہے، ہمیشہ