خزائن شریعت و طریقت |
ہم نوٹ : |
’’مسائل و معلومات حج و عمرہ‘‘نامی کتاب میں طوافِ زیارت سے متعلق چند مسئلوں کی تصحیح سوال(۱۲۰):- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: کتاب ’’مسائل ومعلومات حج وعمرہ‘‘ (مولف جناب محمد معین الدین احمد صاحب کراچی) پاکستان کے نامی گرامی مفتی صاحبان سے تصدیق شدہ ہے۔ ۱۹۸۵ء سے مسلسل ہر سال پاکستان میں بھی ہزاروں کی تعداد میں مختلف مقامات سے طبع ہوکر مفت تقسیم ہوتی ہے، الحمد ﷲ حاجیوں کی رہبری کے بڑی مفید ہے، تاہم اس کتاب میں دو مقامات پر مولف کتاب سے غلطی سرزد ہوئی ہے، جس کی اصلاح ضروری ہے، مولف کتاب چونکہ پاکستان میں رہتے ہیں ان کا پتہ بھی کتاب میں درج نہیں ہے؛ اس لئے توجہ دلانے میں تاخیر ہوئی؛ کیوں کہ مسئلہ اہم ہے اس لئے خیال ہوا کہ جو لوگ ہرسال اس کو طبع کرواکر تقسیم کررہے ہیں، ان کی توجہ اس طرف مبذول کرائی جائے، تاکہ مسائل صحت کے ساتھ طبع ہوں۔ اس سلسلہ میں احقر نے ان غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے مستند کتابوں کے حوالے کے ذریعہ صحیح مسائل سے روشناس کیا ہے، چوں کہ میں عالم نہیں ہوں؛ اس لئے مسائل کو آپ کی خدمت میں روانہ کررہا ہوں، جو کچھ میں نے لکھا ہے اگر صحیح ہو تو اس کی تصدیق فرمائیں یا صحیح مسئلہ سے واقف فرمائیں: (۱) غلطی:- اگر طواف زیارت سے پہلے اور وقوفِ عرفہ کے بعد جماع کرلیا تو، اگر جماع حلق سے پہلے کیا ہے تو اس پر اونٹ یا گائے لازم ہے، اور اگر جماع حلق کے بعد کیا ہے، تو بکری لازم ہے؛ البتہ حج فاسد نہیں ہوگا؛ لیکن طوافِ زیارت پھر بھی کرنا ہوگا، طوافِ زیارت ساقط نہیں ہوتا ہے۔ (مسائل معلومات حج وعمرہ ۸۲) حالانکہ دیگر کتب میں اس کے بر خلاف لکھا ہے کہ اگر کوئی شخص وقوفِ عرفہ اور حلق کے بعد