خزائن شریعت و طریقت |
ہم نوٹ : |
ملک زاد وراحلۃ تبلغہ إلی بیت اللّٰہ ولم یحج فلا علیہ أن یموت یہودیاً أو نصرانیاً۔ (سنن الترمذي ۱؍۱۶۷، مشکوٰۃ المصابیح ۲۲۲) فقط واللہ تعالیٰ اعلم کتبہ: احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ ۲۵؍۷؍۱۴۲۲ھ الجواب صحیح: شبیر احمد عفا اللہ عنہماں باپ کی طرف سے نفلی حج بدل کرانا؟ سوال(۲۱۰):- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: زید کے ماں باپ پر حج فرض نہیں تھا، اسی حال میں ماں باپ کا انتقال ہوگیا، اب زید ان کی جانب سے حج کرانا چاہتا ہے تو کیا حج نفل ہوگا یا فرض ہوگا؟ باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ الجواب وباللّٰہ التوفیق: اگر ماں باپ پر حج فرض نہیں تھا اور بیٹے نے اپنی طرف سے بطور تبرع نفلی کرادیا تو یہ حج نفلی شمار ہو گا اور حج نفل کا ثواب زید کے والدین کو پہنچے گا۔ تبرع الولد بالإحجاج أو الحج بنفسہ عن أبویہ إذا مات وعلیہ حج الفرض ولم یوص بہ مندوب إلیہ جداً، لحدیث ابن عباس رضي اللّٰہ عنہما قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من حج عن والدیہ أو قضیٰ عنہما مفرداً بعثہ اللّٰہ یوم القیامۃ مع الأبرار۔ (غنیۃ الناسک / باب الحج عن الغیر ۳۲۸ إدارۃ القرآن کراچی، والحدیث أخرجہ الإمام الطبراني في المعجم الأوسط ۲؍۸ رقم: ۷۸۰۰) عن أبي ہریرۃ رضي اللّٰہ عنہ قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من حج عن میت فللَّذي حج عنہ مثل أجرہ، ومن فطر صائما فلہ مثل أجرہ، ومن دل علی خیر فلہ مثل أجر فاعلہ۔ (المعجم الأوسط ۴؍۲۳۱ رقم: ۵۸۱۸) عن زید بن أرقم رضي اللّٰہ عنہ قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: قال من حج عن أبیہ أو عن أمہ أجزأ ذٰلک عنہ و عنہما۔ (المعجم الکبیر ۵؍۲۰۰ رقم: ۵۰۸۳)