خزائن شریعت و طریقت |
ہم نوٹ : |
في الجنایات / الفصل الخامس في الطواف ۱؍۲۴۷، بحوالہ: التعلیقات علی الفتاویٰ المحمودیہ ۱۰؍۳۷۱- ۳۷۲ ڈابھیل) فقط واللہ تعالیٰ اعلم کتبہ: احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ ۶؍۶؍۱۴۲۴ھ الجواب صحیح: شبیر احمد عفا اﷲ عنہطواف یا سعی کے دوران ماہواری شروع ہوگئی سوال(۲۶۴):- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: اگر طواف یا سعی کرتے ہوئے ماہواری شروع ہوجائے تو عورت کیا کرے؟ باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ الجواب وباللّٰہ التوفیق: اگر طواف کرتے ہوئے ماہواری شروع ہوجائے تو فوری طور پر طواف موقوف کردے اور پاک ہونے کے بعد طواف کرے اور اگر سعی کے دوران ماہواری شروع ہوجائے تو اسی حال میں سعی کرتی رہے کیونکہ سعی کے صحیح ہونے کے لئے طہارت شرع نہیں اور سعی مسجد حرام کے حدود سے باہر ہے۔ وحیضہا لایمنع نکا إلا الطواف فہو حرام من وجہین وحق لہا المسجد وترک واجب الطہارۃ۔ (غنیۃ الناسک ۱۲۰) ولا یجب فیہ الطہارۃ عن الجنابۃ والحیض، سواء کان سعي عمرۃ أحج؛ لأنہ عبادۃ تؤدي لا في السجد الحرام، والأصل أن کل عبادۃ تؤدی لا في المسجد الحرام في أحکام المناسک فالطہارۃ لیست بواحبۃ لہا۔ (غنیۃ الناسک ؍۱۷۵) فقط واللہ تعالیٰ اعلم املاہ: احقر محمد سلمان منصورپوری ۴؍۳؍۱۴۳۶ھ الجواب صحیح: شبیر احمد عفا اللہ عنہاگر ۸؍ذی الحجہ تک عورت پاک نہ ہو تو کیا حکم ہے؟ سوال(۲۶۵):- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے