خزائن شریعت و طریقت |
ہم نوٹ : |
باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ الجواب وباللّٰہ التوفیق: اصل مسئلہ یہ ہے کہ اگر طواف کے چکروں کی تعداد میں شک ہوجائے تو یقین پر بنا کرے، مثلاً چھ اور سات میں شک ہو توصر ف ساتواں چکر لوٹالے، جیسا کہ غنیۃ الناسک اور رافعی کی عبارتوں سے واضح ہے، اور اس کے بر خلاف زبدۃ المناسک اور عمدۃ المناسک میں جو مسئلے لکھے گئے ہیں وہ صرف احتیاطی پہلو ہے، اصل مسئلہ نہیں ہے۔ قولہ: ولو شک في عدد الأشواط في طواف الرکن أعادہ أي أعاد الشوط الذي شک فیہ، ولیس المراد أنہ یعید الطواف کلہ کما یظہر۔ (تقریرات مع الشامي ۳؍۱۶۰) فقط واللہ تعالیٰ اعلم کتبہ: احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ ۳؍۵؍۱۴۳۵ھ الجواب صحیح :شبیر احمد عفا اللہ عنہدورانِ طواف خشکی کی وجہ سے سونف کے دانے کھانا؟ سوال(۱۰۷):- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: اگر دورانِ طواف خشکی کی وجہ سے سونف کے دانے منہ میں ڈال لئے، تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟ باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ الجواب وباللّٰہ التوفیق:بغیر احرام کے طواف کی حالت میں سونف وغیرہ کھانے سے طواف فاسد نہیں ہوتا؛ لیکن اس سے احتراز اولیٰ ہے، اور اگر احرام کی حالت میں طواف کر رہا ہے تو خوشبو دار چیز کا استعمال منع ہے، جس میں سونف اور الائچی بھی شامل ہے۔ لابأس بأن یتکلم بکلام یحتاج إلیہ بقدر الحاجۃ، ویشرب ویفعل کل ما یحتاج إلیہ۔ (غنیۃ الناسک ۶۷ قدیم) ومن المباحات الشرب لعدم تأدیتہ إلی ترک الموالاۃ لقلۃ زمانہ بخلاف