خزائن شریعت و طریقت |
ہم نوٹ : |
تعمیراتی اتصال نہ ہونے کے باوجود انہیں عرفاً مکہ معظمہ کا جزء ہی سمجھا جاتا رہا ہے، اور پہاڑیوں کو حائل قرار نہیں دیا جاتا رہا، اور اب جب کہ پہاڑیوں کے اندر جا بجا سرنگیں بنادی گئی ہیں، تو یہ اتصال مزید مضبوط ہو گیا۔ یہی صورتِ حال منی کی بھی ہے کہ مکہ معظمہ اور منی کے درمیان محلہ ’’شیشہ‘‘ اور ’’ریع صدقی‘‘ کی طرف سے، نیز عزیزیہ جنوبیہ کی طرف سے بغیر سرنگ کے اتصال ہے اور اس کے علاوہ کئی جگہوں پر پہاڑی سرنگوں کے ذریعہ سے رابطہ کی صورت نکالی گئی ہے، اور اس پہاڑ پر اوپر شاہی محل آباد ہے، جس کا رقبہ منی سے لے کر عزیزیہ تک دونوں جانب پھیلا ہوا ہے، اس لئے ان روابط کی بنیاد پر منی کو عزیزیہ کی جانب سے بھی متصل قرار دیا جائے گا۔ ۱:- إن کان بینہ وبین المصرأقل من قدر غلوۃ ولم یکن بینہما مزرعۃ یعتبر مجاوزۃ الفناء أیضاً۔ (البحر الرائق ۲؍۱۲۸ زکریا، بزازیۃ ۴؍۷۱، خلاصۃ الفتاوی ۱؍۱۹۸ أشرفیۃ دیوبند) ۲:- وإن کان في وسط البلد نہر فاجتاز فلیس لہ القصر؛ لأنہ لم یخرج من البلد ولم یفارق البنیان فأشبہ الرحبۃ والمیدان في وسط البلد۔ (المغني ۲؍۵۰) ۳:- وإن کان للبلد محال کل محلۃ منفردۃ عن الأخریٰ کبغداد فمتی خرج من محلتہ أبیح لہ القصر إذا فارق محلتہ، وإن کان بعضہا متصلاً ببعض لم یقصر حتی یفارق جمیعہا۔ (المغني لابن قدامۃ ۲؍۵۰، الفقہ الإسلامي وأدلتہ ۲؍۲۹۶) فقط واللہ تعالیٰ اعلمفناء شہر کی جامع تعریف کیا ہے؟ سوال(۷):- فناء شہر کی جامع تعریف کیا ہے؟ فناء شہر کے تحقق کے لئے اہل شہر کے کس طرح کی ضروریات کا وہاں سے متعلق ہونا ضروری ہے؟ باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ الجواب وباللّٰہ التوفیق: فناء شہر اس جگہ کو کہا جاتا ہے جس سے شہر کی کسی بھی