خزائن شریعت و طریقت |
ہم نوٹ : |
ولو قبض الصغیر وہو مراہق جاز، وکذا لو کان یعقل القبض۔ (الفتاویٰ الہندیۃ ۱؍۱۹۰) ویصرف إلی مراہق یعقل القبض۔ (شامي / باب المصرف ۳؍۲۹۱ زکریا) سئل عبد الکریم عمن دفع زکاۃ مالہ إلی صبي؟ قال: إن کان مراہقًا یعقل الأخذ یجوز، وإلا فلا، وفي الخانیۃ: وکذا لو کان الصبي یعقل القبض بأن کان لا یرمي بہ ولا یخدع عنہ۔ (الفتاویٰ التاتارخانیۃ ۳؍۲۱۱ رقم: ۴۱۵۰ زکریا) فقط واللہ تعالیٰ اعلم کتبہ: احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ ۷؍۱۱؍۱۴۱۹ھ الجواب صحیح: شبیر احمد عفا اللہ عنہایڈیڈ مدارس میں زکوٰۃ اور چرم قربانی دینا سوال(۲۵۹):- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: ایڈیڈ مدارس کو زکوٰۃ کی رقم، چرم اضحیہ اور عطیات دینا کیسا ہے؟ باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ الجواب وباللّٰہ التوفیق: کسی ایڈیڈ (سرکاری امداد یافتہ) مدرسہ میں اگر نادار طلبہ کے طعام وقیام کا نظم ہو تو ان کے لئے چرم قربانی اور عطیات دینا درست ہے۔ مصرف الزکاۃ ہو فقیر وہو من لہ أدنی شيء أي دون نصاب۔ (درمختار مع الشامي ۳؍۲۸۳ زکریا) فقط واﷲ تعالیٰ اعلم کتبہ: احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ ۵؍۵؍۱۴۲۶ھ الجواب صحیح: شبیر احمد عفا اﷲ عنہمدرسہ کے قیام کیلئے زکوٰۃ و صدقات کا پیسہ وصول کرنا؟ سوال(۲۶۰):- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: جس مدرسہ کا ابھی صرف کاغذوں میں وجود ہو اور اس کی کمیٹی بھی تشکیل دی جاچکی ہو؛ لیکن