خزائن شریعت و طریقت |
ہم نوٹ : |
کیا حضور علیہ السلام روضۂ اقدس پر سلام کرنے والے کو دیکھتے ہیں؟ سوال(۲۷۳):- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: اگر کوئی شخص روضۂ اطہر پاک صلی اﷲ علیہ وسلم پر جائے تو حضور صلی اﷲ علیہ وسلم اس کو دیکھتے یانہیں؟ مفصل جواب عنایت فرمائیں۔ باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ الجواب وباللّٰہ التوفیق: جو شخص پیغمبر علیہ الصلوٰۃ والسلام کے روضۂ اقدس پر حاضر ہوکر سلام پیش کرتا ہے، تو آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم اس کے سلام کو بنفس نفیس سماعت فرماتے ہیں، اور جواب بھی مرحمت فرماتے ہیں؛ لیکن اس کو دیکھتے ہیں یانہیں؟ اس بارے میں احادیث میں کوئی صراحت نہیں ملی۔ عن أبي ہریرۃ رضي اللّٰہ عنہ قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من صلی علي عند قبري سمعتہ، ومن صلی علي نائیاً أبلغتہ۔ (رواہ البیہقي في شعب الإیمان ۲؍۲۰۹ رقم: ۱۵۵۳ مشکوۃ المصابیح ۱؍۸۷ رقم: ۹۳۴) فقط واﷲ تعالیٰ اعلم کتبہ: احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ ۲۴؍۷؍۱۴۲۸ھ الجواب صحیح: شبیر احمد عفا اﷲ عنہقبر اطہر کے پاس اُردو میں سلام پڑھنا؟ سوال(۲۷۴):- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: اردو میں جو لوگ سلام پڑھتے ہیں، اگر یہ سلام حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر اطہر کے پاس پڑھنا چاہے، تو کیا پڑھ سکتے ہیں؟ باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ الجواب وباللّٰہ التوفیق: پڑھ سکتے ہیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم کتبہ: احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ۲۵؍۳؍۱۴۱۳ھ الجواب صحیح:شبیر احمد عفا اللہ عنہ