خزائن شریعت و طریقت |
ہم نوٹ : |
احرام کی حالت میں پسینہ صاف کرنا سوال(۸۴):- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: احرام کی حالت میں پسینہ صاف کرنا کیسا ہے؟ باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ الجواب وباللّٰہ التوفیق: حالت احرام میں سر یا چہرے کا پسینہ ہاتھ سے پونچھنے میں کوئی حرج نہیں؛ البتہ کپڑے یا ٹیشو پیپر سے پسینہ پونچھنا کراہت سے خالی نہیں؛ اس لئے کہ اس میں ایک طرح سے چہرہ یا سرکا ڈھکنا لازم آتا ہے، اگرچہ تھوڑی ہی دیر کے لئے ہو اگر کسی نے ایسا کرلیا تو بہتر ہے کہ صدقہ دے دے۔ نعم لو وضع یدیہ بلا ثوب علی رأ سہ أو وجہہ کلأنف وغیرہ … لا بأس بہ، ولو غطی کل رأسہ۔ (غنیۃ الناسک ۱۱۱ سہارنفور) إذا غطی رأسہ ووجہہ … أونائما … فعلیہ الجزاء، فإذا غطی جمیع رأسہ أو وجہہ والربع منہما کالکل … یوما أو لیلۃ والمراد مقدار أحدہما فعلیہ دم۔ وفي الأقل من یوم أو من الربع صدقۃ۔ (غنیۃ الناسک ۲۵۴، مناسک ملا علي القاري ۳۰۸) فقط واللہ تعالیٰ اعلم املاہ: احقر محمد سلمان منصورپوری ۲؍۳؍۱۴۳۶ھ الجواب صحیح: شبیر احمد عفا اللہ عنہحالتِ احرام میں چہرہ پر ’’ماسک‘‘ لگانا؟ سوال(۸۵):- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: احرام کی حالت میں جراثیم سے بچنے کے لئے ’’ماسک‘‘ لگانے کا کیا حکم ہے؟ باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ الجواب وباللّٰہ التوفیق: آج کل جراثیم سے بچنے کے فیشن میں بحالتِ احرام