خزائن شریعت و طریقت |
ہم نوٹ : |
باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ الجواب وباللّٰہ التوفیق:اگر بارہ ذی الحجہ کی رمی غروب آفتاب کے بعد کی پھر بھی تیرھویں کی رمی واجب نہ ہوگی؛ البتہ اگر منی کے حدود میں رہتے ہوئے صبح صادق ہوجائے تو اب تیرھویں کی رمی واجب ہے۔ ویسقط بنفرہ قبل طلوع فجر الرابع، ولو نفر من اللیل قبل طلوعہ لا شيء علیہ في ظاہر الروایۃ عن الإمام، وقد أساء، ولو نفر بعد طلوع الفجر قبل الرمي یلزمہ الدم اتفاقاً فإن لم ینفر حتی طلع الفجر من الیوم الرابع وجب علیہ الرمي في یومہ ذلک، فیرمي الجمار الثلاث بعد الزوال۔ (غنیۃ الناسک / باب رمي الجمار ۱۸۴ إدارۃ القرآن کراچی) فإن لم ینفر حتی غربت الشمس یکرہ لہ أن ینفر حتی رمی في الرابع، ولو نفر من اللیل قبل طلوع الفجر من الیوم الرابع لا شيء علیہ، وقد أساء أي لترکہ السنۃ، ولا یلزمہ رمي الیوم الرابع في ظاہر الروایۃ، نص علیہ محمد في الرقیات، وإلیہ أشار في الأصل وہو المذکور في المتن۔ (مناسک ملا علي القاري / باب رمي الجمار وأحکامہ ۲۴۴ إدارۃ القرآن کراچی، بدائع الصنائع ۲؍۳۲۵ نعیمیہ دیوبند، کذا في الدر المختار مع الشامي ۳؍۵۴۳ زکریا) فقط واﷲ تعالیٰ اعلم کتبہ: احقرمحمد سلمان منصور پوری غفر لہ ۲۱؍ ۱؍ ۱۴۲۸ھ الجواب صحیح: شبیر احمد عفااﷲ عنہکیا معذورین اور ضعفاء کی طرف سے رمی جمار میں نیابت جائز ہے؟ سوال(۱۴۷):- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: کیا معذور، بیمار، کمزور شخص، اسی طرح عورت کی طرف سے رمی جمار میں نیابت درست ہے