خزائن شریعت و طریقت |
ہم نوٹ : |
اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِیْنَ، اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِیْنَ (اے اللہ سرمنڈانے والوں کی مغفرت فرما، اے اللہ سر منڈانے والوں کی مغفرت فرما) تو مجلس میں بیٹھے ہوئے کسی صاحب نے فرمایا کہ ’’وَلِلْمُقَصِّرِیْنَ‘‘ یعنی سر کے بال کتروانے والوں کی بھی مغفرت ہو اس کی بھی دعا فرمائیں تو پیغمبر علیہ السلام نے تیسری یا چوتھی مرتبہ مقصرین یعنی بال کتروانے والوں کی مغفرت کی دعا فرمائی، اس کے بعد ارشاد فرمایا: وَأَنَا یَوْمَئِذٍ مَحْلُوْقُ الرَّأْسِ، فَمَا یَسُرُّنِيْ بِحَلْقِ رَأَسِيْ حُمْرُ النُّعْمِ أَوْ خَطَراً عَظِیْمًا۔ (رواہ أحمد ۴؍۱۷۷، الترغیب والترہیب ۲۷۶) (اور میں آج سر منڈائے ہوئے ہوں اور میرے لئے سر کے بال منڈانے کے بجائے سرخ اونٹ یا عظیم مال ملنا باعث مسرت نہیں ہے) ان روایات سے معلوم ہوا کہ شریعت میں اصل مطلوب مردوں کے لئے سروں کا مونڈنا ہے، اس لئے بلا معقول عذر کے اس سعادت سے محروم نہیں رہنا چاہئے، اورمحض بالوں سے محبت کے جنون میں ایسے عظیم اجر وثواب کو چھوڑنا نہیں چاہئے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم کتبہ: احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ ۶؍۳؍۱۴۳۶ھ الجواب صحیح: شبیر احمد عفا اﷲ عنہمشین سے بال کٹانے پرحلق کی فضیلت ثابت نہ ہوگی سوال(۱۲۸):- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: حج وعمرہ سے فراغت پر جو حلال ہونے کے لئے مشین سے سر کے بال اُتارتے ہیں، کیا اس سے حلق کی فضیلت حاصل ہوگی یا یہ قصر ہی ہے؟ حلق صرف اُسترے یا بلیڈ سے ہی ہوتا ہے؟ باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ الجواب وباللّٰہ التوفیق: مروجہ مشین قصر کے درجہ میں ہے، اس سے حلق کی فضیلت حاصل نہ ہوگی؛ البتہ حلق کے لئے آئندہ کوئی مشین ایجاد ہوجائے، تو اس کا حکم الگ ہوگا۔