خزائن شریعت و طریقت |
ہم نوٹ : |
پر رکھا گیا، تو بے اختیار چہرا ڈھک جانے کی وجہ سے بھی دم واجب ہوگا یا نہیں؟ باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ الجواب وباللّٰہ التوفیق: اگر حالتِ احرام میں سوتے ہوئے ہاتھ سے چہرہ ڈھک لیا، تو اس سے کوئی جنایت لازم نہیں آتی؛ لیکن اگر کپڑے یا رومال وغیرہ سے چہرہ یا سر یا ان دونوں کاچوتھائی حصہ بارہ گھنٹے تک مسلسل ڈھکا رہا، تو دم جنایت واجب ہے، اور اگر اس سے کم ڈھکا رہا تو صدقہ واجب ہوگا۔ عن ابن عمر رضي اللّٰہ عنہما قال: لا یعصب المحرم رأسہ بیسر ولا خرقۃ۔ (المصنف لابن أبي شیبۃ ۸؍۱۶۶ رقم: ۱۳۴۵۱) نعم لو وضع یدیہ بلاثوب علی رأسہ أو وجہہ کالأنف وغیرہ الخ، لا بأس بہ ولو غطّی کل رأسہ۔ (غنیۃ الناسک ۱۱۱سہارنپور) إذا غطی رأسہ ووجہہ …، أو نائماً الخ فعلیہ الجزاء، فإذا غطی جمیع رأسہ أو وجہہ والربع منہما کالکل الخ، یوماً أو لیلۃً، والمراد مقدار أحدہما فعلیہ دم، وفي الأقل من یوم أو من الربع صدقۃ۔ (غنیۃ الناسک ۲۵۴، مناسک ملا علي القاري ۳۰۸، انوار مناسک ۲۱۳) فقط واللہ تعالیٰ اعلم املاہ: احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ ۶؍۳؍۱۴۳۶ھ الجواب صحیح: شبیر احمد عفا اللہ عنہاحرام کی حالت میں داڑھی یا مونچھ کے بال کاٹنا؟ سوال(۸۷):- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: احرام کی حالت میں بدن کے بال کاٹنا یا مونڈنا یا اکھاڑنا کیسا ہے؟ اگر کسی نے حلال ہونے سے پہلے چوتھائی سر کے بال منڈوائے یا داڑھی تراشی اور مونچھ وغیرہ بنوائی، تو اس کا کیا حکم ہے؟ باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ الجواب وباللّٰہ التوفیق: اگر کسی محرم نے حلال ہونے کے وقت سے قبل ہی سر یا