خزائن شریعت و طریقت |
ہم نوٹ : |
باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ الجواب وباللّٰہ التوفیق: احرام کی حالت میں موذی مچھر اور چیونٹی کو مارنا درست ہے؛ لیکن جو چیونٹی موذی نہ ہو اس کا مارنا جائز نہیں؛ تاہم اس کی وجہ سے کوئی کفارہ لازم نہیں ہوتا۔ عن سعید بن المسیب عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: یقتل المحرم الحیۃ والذئب۔ (أخرجہ أبوداؤد وابن أبي شیبۃ وسعید بن منصور ورجالہ ثقات، فتح الباري ۴؍۳۰، إعلاء السنن ۱۰؍۳۸۸ دار الکتب العلمیۃ بیروت) ولا بقتل باقي ہوام الأرض وحشراتہا کبعوض ونمل یؤذي وہو السود والصفر وما لا یؤذي لا یحل قتلہا، وإن کان لایجب بقتلہا الجزاء۔ (غنیۃ الناسک ۲۸۹، ومثلہ في الہدایۃ ۱؍۳۰۲، مبسوط سرخسي ۴؍۱۰۱ بیروت، درمختار مع الشامي ۳؍۶۰۸ زکریا، الفتاوی السراجیۃ ۱؍۱۸۴، بدائع الصنائع ۲؍۴۲۶ زکریا) فقط واللہ تعالیٰ اعلم املاہ: احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ ۶؍۳؍۱۴۳۶ھ الجواب صحیح: شبیر احمد عفا اللہ عنہاحرام کی حالت میں بیوی سے دل لگی کرنا؟ سوال(۹۲):- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: احرام کی حالت میں بیوی سے دل لگی کی باتیں کرنا کیسا ہے؟ کیا اس سے دم واجب ہوگا اور حج فاسد ہوجائے گا یا نہیں؟ باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ الجواب وباللّٰہ التوفیق: اگر کسی محرم نے حالت احرام میں مقدمات جماع کو اختیار کیا، مثلاً بیوی سے مباشرتِ فاحشہ کی، بوسہ لیا، یا شہوت کے ساتھ چھولیا، تو ان صورتوںمیں چاہے انزال ہوا ہو یا نہ ہوا ہو، بہرصورت اس پر دم واجب ہوگا؛ لیکن دواعیٔ جماع سے حج فاسد نہیں ہوتا۔ عن علي رضي اللّٰہ عنہ قال: من قبل امرأتہ وہو محرم فلیہرق دما۔ (السنن الکبریٰ للبیہقي ۷؍۳۶۹ رقم: ۹۸۹۰)